DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

آزادی کے بارے میں بائبل کی آیات

  • مسِیح نے ہمیں آزاد رہنے کے لِئے آزاد کِیا ہے پس قائِم رہو اور دوبارہ غُلامی کے جُوئے میں نہ جُتو۔
  • اور خُداوند رُوح ہے اور جہاں کہِیں خُداوند کا رُوح ہے وہاں آزادی ہے۔
  • پس اگر بیٹا تُمہیں آزاد کرے گا تو تُم واقِعی آزاد ہو گے۔
  • اَے بھائِیو! تُم آزادی کے لِئے بُلائے تو گئے ہو مگر اَیسا نہ ہو کہ وہ آزادی جِسمانی باتوں کا مَوقع بنے بلکہ مُحبّت کی راہ سے ایک دُوسرے کی خِدمت کرو۔
  • سب چِیزیں میرے لِئے روا تو ہیں مگر سب چِیزیں مُفِید نہیں۔ سب چِیزیں میرے لِئے روا تو ہیں لیکن مَیں کِسی چِیز کا پابند نہ ہُوں گا۔
  • اور مَیں آزادی سے چلُوں گا
    کیونکہ مَیں تیرے قوانِین کا طالِب رہا ہُوں۔
  • خُداوند خُدا کی رُوح مُجھ پر ہے
    کیونکہ اُس نے مُجھے مَسح کِیا تاکہ حلِیموں کو خُوش خبری سُناؤُں۔
    اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ شِکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں۔
    قَیدیوں کے لِئے رہائی
    اور اسِیروں کے لِئے آزادی کا اِعلان کرُوں۔
  • صادِق کی مُصِیبتیں بُہت ہیں
    لیکن خُداوند اُس کو اُن سب سے رہائی بخشتا ہے۔
  • اور اپنے آپ کو آزاد جانو مگر اِس آزادی کو بدی کا پردہ نہ بناؤ بلکہ اپنے آپ کو خُدا کے بندے جانو۔
  • پس یِسُوعؔ نے اُن یہُودِیوں سے کہا جِنہوں نے اُس کا یقِین کِیا تھا کہ اگر تُم میرے کلام پر قائِم رہو گے تو حقِیقت میں میرے شاگِرد ٹھہرو گے۔ اور سچّائی سے واقِف ہو گے اور سچّائی تُم کو آزاد کرے گی۔
  • پس اب جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہیں اُن پر سزا کا حُکم نہیں۔ کیونکہ زِندگی کے رُوح کی شرِیعت نے مسِیح یِسُوعؔ میں مُجھے گُناہ اور مَوت کی شرِیعت سے آزاد کر دِیا۔
  • مگر اب گُناہ سے آزاد اور خُدا کے غُلام ہو کر تُم کو اپنا پَھل مِلا جِس سے پاکِیزگی حاصِل ہوتی ہے اور اِس کا انجام ہمیشہ کی زِندگی ہے۔
  • خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے۔
    اِس لِئے کہ اُس نے مُجھے غرِیبوں کو
    خُوشخبری دینے کے لِئے مَسح کِیا۔
    اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ قَیدِیوں کو رِہائی
    اور اندھوں کو بِینائی پانے کی خبر سُناوُں۔
    کُچلے ہُوؤں کو آزاد کرُوں۔
  • لیکن جو شخص آزادی کی کامِل شرِیعت پر غَور سے نظر کرتا رہتا ہے وہ اپنے کام میں اِس لِئے برکت پائے گا کہ سُن کر بُھولتا نہیں بلکہ عمل کرتا ہے۔
  • خُدا تنہا کو خاندان بخشتا ہے۔
    وہ قَیدِیوں کو آزاد کر کے اِقبال مند کرتا ہے۔
    لیکن سرکش خُشک زمِین میں رہتے ہیں۔
  • پس کیا ہُؤا؟ کیا ہم اِس لِئے گُناہ کریں کہ شرِیعت کے ماتحت نہیں بلکہ فضل کے ماتحت ہیں؟ ہرگِز نہیں۔
  • پس اَے بھائِیو! تُمہیں معلُوم ہو کہ اُسی کے وسِیلہ سے تُم کو گُناہوں کی مُعافی کی خبر دی جاتی ہے۔ اور مُوسیٰؔ کی شرِیعت کے باعِث جِن باتوں سے تُم بَری نہیں ہو سکتے تھے اُن سب سے ہر ایک اِیمان لانے والا اُس کے باعِث بَری ہوتا ہے۔
  • اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! اپنے نام
    کے جلال کی خاطِر ہماری مدد کر۔
    اپنے نام کی خاطِر ہم کو چُھڑا اور ہمارے گُناہوں کا کفّارہ دے۔
  • اَے خُداوند سے مُحبّت رکھنے والو! بدی سے نفرت کرو۔
    وہ اپنے مُقدّسوں کی جانوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔
    وہ اُن کو شرِیروں کے ہاتھ سے چُھڑاتا ہے۔

دن کی بائبل کی آیت

جب عِیدِ پِنتیکُست کا دِن آیا تو وہ سب ایک جگہ جمع تھے۔ کہ یکایک آسمان سے اَیسی آواز آئی جَیسے زور کی آندھی کا سنّاٹا ہوتا ہے اور اُس سے سارا گھر جہاں وہ بَیٹھے تھے گُونج گیا۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

خُداوند میں ہر وقت خُوش رہو۔ پِھر کہتا ہُوں کہ خُوش رہو۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں