- یاد کر کے تُو سبت کا دِن پاک ماننا۔ چھ دِن تک تُو مِحنت کر کے اپنا سارا کام کاج کرنا۔ لیکن ساتواں دِن خُداوند تیرے خُدا کا سبت ہے اُس میں نہ تو کوئی کام کرے نہ تیرا بیٹا نہ تیری بیٹی نہ تیرا غُلام نہ تیری لَونڈی نہ تیرا چَوپایہ نہ کوئی مُسافِر جو تیرے ہاں تیرے پھاٹکوں کے اندر ہو۔ کیونکہ خُداوند نے چھ دِن میں آسمان اور زمِین اور سمُندر اور جو کُچھ اُن میں ہے وہ سب بنایا اور ساتویں دِن آرام کِیا۔ اِس لِئے خُداوند نے سبت کے دِن کو برکت دی اور اُسے مُقدّس ٹھہرایا۔
- تُو اپنے باپ اور اپنی ماں کی عِزّت کرنا تاکہ تیری عمر اُس مُلک میں جو خُداوند تیرا خُدا تُجھے دیتا ہے دراز ہو۔
- تُو اپنے پڑوسی کے گھر کا لالچ نہ کرنا۔ تُو اپنے پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا اور نہ اُس کے غُلام اور اُس کی لَونڈی اور اُس کے بَیل اور اُس کے گدھے کا اور نہ اپنے پڑوسی کی کِسی اَور چِیز کا لالچ کرنا۔
- تُم میرے ساتھ کِسی کو شرِیک نہ کرنا یعنی چاندی یا سونے کے دیوتا اپنے لِئے نہ گھڑ لینا۔
متعلقہ موضوعات
قانون
اور یہ باتیں جِن...
سبت
یاد کر کے تُو...
خدا
خُداوند تیرا خُدا جو...
برکت
خُداوند تُجھے برکت دے...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
لالچ
زر دوست رُوپیہ سے...
دن کی بائبل کی آیت
اور تُمہارے دِل کی آنکھیں رَوشن ہو جائیں تاکہ تُم کو معلُوم ہو کہ اُس کے بُلانے سے کَیسی کُچھ اُمّید ہے اور اُس کی مِیراث کے جلال کی دَولت مُقدّسوں میں کَیسی کُچھ ہے۔بے ترتیب بائبل آیت
مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند پر توکُّل کرتا ہے اورجِس کی اُمّیدگاہ خُداوند ہے۔
کیونکہ وہ اُس درخت کی مانِند ہو گا جو پانی کے پاس لگایا جائے
اور اپنی جڑ دریا کی طرف پَھیلائے
اور جب گرمی آئے تو اُسے کُچھ خطرہ نہ ہو بلکہ اُس کے پتّے ہرے رہیں
اور خُشک سالی کا اُسے کُچھ خَوف نہ ہو
اور پَھل لانے سے باز نہ رہے۔اگلی آیت!