DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

خدا کے بارے میں بائبل کی آیات

  • خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادِر ہے۔
    وُہی بچا لے گا۔
    وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کر خُوشی کرے گا۔
    وہ اپنی مُحبّت میں مسرُور رہے گا۔
    وہ گاتے ہُوئے تیرے لِئے شادمانی کرے گا۔
  • کیا مَیں نے تُجھ کو حُکم نہیں دِیا؟ سو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ خَوف نہ کھا اور بے دِل نہ ہو کیونکہ خُداوند تیرا خُدا جہاں جہاں تُو جائے تیرے ساتھ رہے گا۔
  • کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا
    تیرا دہنا ہاتھ پکڑ کر کہُوں گا مت ڈر۔ مَیں تیری مدد کرُوں گا۔
  • لیکن وہاں بھی اگر تُم خُداوند اپنے خُدا کے طالِب ہو تو وہ تُجھ کو مِل جائے گا بشرطیکہ تُو اپنے پُورے دِل سے اور اپنی ساری جان سے اُسے ڈُھونڈے۔
  • آسمان پر تیرے سوا میرا کَون ہے؟
    اور زمِین پر تیرے سوا مَیں کِسی کا مُشتاق نہیں۔
  • جِس وقت مُجھے ڈر لگے گا
    مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔
  • اَے خُداوند! تُو میرا خُدا ہے۔
    مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔ تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا
    کیونکہ تُو نے عجِیب کام کِئے ہیں۔
    تیری مصلحتیں قدِیم سے وفاداری اور سچّائی ہیں۔
  • کیونکہ تُو ہی میری چٹان اور میرا قلعہ ہے۔
    اِس لِئے اپنے نام کی خاطِر میری رہبری اور رہنُمائی کر۔
  • جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں مَیں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔
  • سو تُو اَے خُداوند خُدا بزُرگ ہے کیونکہ جَیسا ہم نے اپنے کانوں سے سُنا ہے اُس کے مُطابِق کوئی تیری مانِند نہیں اور تیرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔
  • چُنانچہ ہر ایک گھر کا کوئی نہ کوئی بنانے والا ہوتا ہے مگر جِس نے سب چِیزیں بنائِیں وہ خُدا ہے۔
  • ہم اِس لِئے مُحبّت رکھتے ہیں کہ پہلے اُس نے ہم سے مُحبّت رکھّی۔
  • آزما کر دیکھو کہ خُداوند کَیسا مہربان ہے۔
    مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکُّل کرتا ہے۔
  • جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقِین ہے۔
    خُدا مُحبّت ہے اور جو مُحبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔
  • اُٹھ مُنوّر ہو کیونکہ تیرا نُور آ گیا
    اور خُداوند کا جلال تُجھ پر ظاہِر ہُؤا۔
  • فریب نہ کھاؤ۔ خُدا ٹھٹّھوں میں نہیں اُڑایا جاتا کیونکہ آدمی جو کُچھ بوتا ہے وُہی کاٹے گا۔
  • ہاں گھاس مُرجھاتی ہے۔ پُھول کُملاتا ہے
    پر ہمارے خُدا کا کلام ابد تک قائِم ہے۔
  • کیونکہ جو مُجھ کو پاتا ہے زِندگی پاتا ہے
    اور وہ خُداوند کا مقبُول ہو گا۔
  • خُدا کو کبھی کِسی نے نہیں دیکھا۔ اگر ہم ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھتے ہیں تو خُدا ہم میں رہتا ہے اور اُس کی مُحبّت ہمارے دِل میں کامِل ہو گئی ہے۔
  • خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تُمہارے خیال نہیں
    اور نہ تُمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔
  • خُداوند کی مانِند کوئی قدُّوس نہیں
    کیونکہ تیرے سِوا اَور کوئی ہے ہی نہیں
    اور نہ کوئی چٹان ہے جو ہمارے خُدا کی مانِند ہو۔
  • مَیں نے خُداوند سے کہا ہے تُو ہی رب ہے۔
    تیرے سِوا میری بھلائی نہیں۔
  • اگر کوئی کہے کہ مَیں خُدا سے مُحبّت رکھتا ہُوں اور وہ اپنے بھائی سے عداوت رکھّے تو جُھوٹا ہے کیونکہ جو اپنے بھائی سے جِسے اُس نے دیکھا ہے مُحبّت نہیں رکھتا وہ خُدا سے بھی جِسے اُس نے نہیں دیکھا مُحبّت نہیں رکھ سکتا۔
  • خُداوند کے سامنے فروتنی کرو۔ وہ تُمہیں سربُلند کرے گا۔
  • دیکھ مَیں خُداوند تمام بشر کا خُدا ہُوں۔ کیا میرے لِئے کوئی کام دُشوار ہے؟

خُداوند میں ہر وقت خُوش رہو۔ پِھر کہتا ہُوں کہ خُوش رہو۔
مزید پڑھ...

دن کی بائبل کی آیت

لیکن وہاں بھی اگر تُم خُداوند اپنے خُدا کے طالِب ہو تو وہ تُجھ کو مِل جائے گا بشرطیکہ تُو اپنے پُورے دِل سے اور اپنی ساری جان سے اُسے ڈُھونڈے۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

میرا خُدا اپنی دَولت کے مُوافِق جلال سے مسِیح یِسُوع میں تُمہاری ہر ایک اِحتیاج رَفع کرے گا۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں