اعتبار کے بارے میں بائبل کی آیات
- مگر خُداوند سچّا ہے۔ وہ تُم کو مضبُوط کرے گا اور اُس شرِیر سے محفُوظ رکھّے گا۔
- سو جان لے کہ خُداوند تیرا خُدا وُہی خُدا ہے۔ وہ وفادار خُدا ہے اور جو اُس سے مُحبّت رکھتے اور اُس کے حُکموں کو مانتے ہیں اُن کے ساتھ ہزار پُشت تک وہ اپنے عہد کو قائِم رکھتا اور اُن پر رحم کرتا ہے۔
- اَے خُداوند! تُو میرا خُدا ہے۔
مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔ تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا
کیونکہ تُو نے عجِیب کام کِئے ہیں۔
تیری مصلحتیں قدِیم سے وفاداری اور سچّائی ہیں۔ - یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کیونکہ
اُس کی رحمت لازوال ہے۔
وہ ہر صُبح تازہ ہے۔ تیری وفاداری عظِیم ہے۔ - آدمی کی مقبُولِیت اُس کے اِحسان سے ہے اور کنگال جُھوٹے آدمی سے بِہتر ہے۔
- وہ تیرے پاؤں کو پِھسلنے نہ دے گا۔
تیرا مُحافِظ اُونگھنے کا نہیں۔ - اپنا بوجھ خُداوند پر ڈال دے۔ وہ تُجھے سنبھالے گا۔
وہ صادِق کو کبھی جُنبش نہ کھانے دے گا۔ - اور خُداوند ہی تیرے آگے آگے چلے گا۔ وہ تیرے ساتھ رہے گا۔ وہ تُجھ سے نہ دست بردار ہو گا نہ تُجھے چھوڑے گا سو تُو خَوف نہ کر اور بے دِل نہ ہو۔
- تُم کِسی اَیسی آزمایش میں نہیں پڑے جو اِنسان کی برداشت سے باہر ہو اور خُدا سچّا ہے۔ وہ تُم کو تُمہاری طاقت سے زِیادہ آزمایش میں نہ پڑنے دے گا بلکہ آزمایش کے ساتھ نِکلنے کی راہ بھی پَیدا کر دے گا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔
- خُداوند اُن سب کے قرِیب ہے جو اُس سے دُعا کرتے ہیں۔
یعنی اُن سب کے جو سچّائی سے دُعا کرتے ہیں۔ - خُداوند میرے لِئے سب کُچھ کرے گا۔
اَے خُداوند! تیری شفقت ابدی ہے۔
اپنی دست کاری کو ترک نہ کر۔ - خُداوند کا شُکر کرو اِس لِئے کہ وہ نیک ہے۔
کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ - اُس کے مالِک نے اُس سے کہا اَے اچّھے اور دِیانت دار نَوکر شاباش! تُو تھوڑے میں دِیانت دار رہا۔ مَیں تُجھے بُہت چِیزوں کا مُختار بناؤں گا۔ اپنے مالِک کی خُوشی میں شرِیک ہو۔
- لیکن مَیں تیری قُدرت کا گِیت گاؤُں گا
بلکہ صُبح کو بُلند آواز سے تیری شفقت کا گِیت گاؤُں گا
کیونکہ تُو میرا اُونچا بُرج ہے
اور میری مُصِیبت کے دِن میری پناہ گاہ۔ - راست بازوں کی راستی اُن کی راہنُما ہو گی لیکن دغابازوں کی کج رَوی اُن کو برباد کرے گی۔
- تُمہارا بُلانے والا سچّا ہے۔ وہ اَیسا ہی کرے گا۔
- لیکن خُداوند کی شفقت اُس سے ڈرنے والوں پر
ازل سے ابد تک
اور اُس کی صداقت نسل در نسل ہے۔
یعنی اُن پر جو اُس کے عہد پر قائِم رہتے ہیں
اور اُس کے قوانِین پر عمل کرنا یاد رکھتے ہیں۔ - جو کوئی لُتراپن کرتا پِھرتا ہے راز فاش کرتا ہے لیکن جِس میں وفا کی رُوح ہے وہ رازدار ہے۔
- دیکھو! خُداوند کی نِگاہ اُن پر ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں۔
جو اُس کی شفقت کے اُمیدوار ہیں۔ - اب تک تُم نے میرے نام سے کُچھ نہیں مانگا۔ مانگو تو پاؤ گے تاکہ تُمہاری خُوشی پُوری ہو جائے۔
- ہر اچّھی بخشِش اور ہر کامِل اِنعام اُوپر سے ہے اور نُوروں کے باپ کی طرف سے مِلتا ہے جِس میں نہ کوئی تبدِیلی ہو سکتی ہے اور نہ گردِش کے سبب سے اُس پر سایہ پڑتا ہے۔
- اِس لِئے کہ تُو یا رب! نیک اور مُعاف کرنے کو تیّار ہے
اور اپنے سب دُعا کرنے والوں پر شفقت میں غنی ہے۔ - کیونکہ وہ ترستی جان کو سیر کرتا ہے
اور بُھوکی جان کو نِعمتوں سے مالا مال کرتا ہے۔ - خُداوند خُدا جو ہے اور جو تھا اور جو آنے والا ہے یعنی قادِرِ مُطلق فرماتا ہے کہ مَیں الفا اور اومیگا ہُوں۔
- پر تُو اَے خُداوند ابد تک قائِم ہے
اور تیرا تخت پُشت در پُشت۔
متعلقہ موضوعات
وفا داری
یہ خُداوند کی شفقت...
خدا
خُداوند تیرا خُدا جو...
خدا کا کلام
کیونکہ خُدا کا کلام...
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
راستبازی
جو صداقت اور شفقت...
تحفظ
خُدا کے سب ہتھیار...