گانا کے بارے میں بائبل کی آیات
- لیکن مَیں تیری قُدرت کا گِیت گاؤُں گا
بلکہ صُبح کو بُلند آواز سے تیری شفقت کا گِیت گاؤُں گا
کیونکہ تُو میرا اُونچا بُرج ہے
اور میری مُصِیبت کے دِن میری پناہ گاہ۔ - کیونکہ تیری شفقت زِندگی سے بہتر ہے۔
میرے ہونٹ تیری تعرِیف کریں گے۔
اِسی طرح مَیں عُمر بھر تُجھے مُبارک کہُوں گا
اور تیرا نام لے کر اپنے ہاتھ اُٹھایا کرُوں گا۔ - مسِیح کے کلام کو اپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اور کمال دانائی سے آپس میں تعلِیم اور نصِیحت کرو اور اپنے دِلوں میں فضل کے ساتھ خُدا کے لِئے مزامِیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گاؤ۔
- خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادِر ہے۔
وُہی بچا لے گا۔
وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کر خُوشی کرے گا۔
وہ اپنی مُحبّت میں مسرُور رہے گا۔
وہ گاتے ہُوئے تیرے لِئے شادمانی کرے گا۔ - آدھی رات کے قرِیب پَولُس اور سِیلاؔس دُعا کر رہے اور خُدا کی حمد کے گِیت گا رہے تھے اور قَیدی سُن رہے تھے۔
- خُدا کے لِئے گاؤ۔ اُس کے نام کی مدح سرائی کرو۔
صحرا کے سوار کے لِئے شاہراہ تیّار کرو۔
اُس کا نام یاہ ہے اور تُم اُس کے حضُور شادمان ہو۔
خُدا اپنے مُقدّس مکان میں
یتیِموں کا باپ اور بیواؤں کا دادرس ہے۔ - مَیں تُجھ میں خُوشی مناؤُں گا اور مسرُور ہُوں گا۔
اَے حق تعالیٰ! مَیں تیری سِتایش کرُوں گا۔ - لیکن مَیں نے تُو تیری رحمت پر توکُّل کِیا ہے۔
میرا دِل تیری نجات سے خُوش ہو گا۔
مَیں خُداوند کا گِیت گاؤُں گا
کیونکہ اُس نے مُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔ - مَیں عُمر بھر خُداوند کی تعرِیف گاؤُں گا۔
جب تک میرا وجُود ہے مَیں اپنے خُدا کی مدح سرائی کرُوں گا۔ - جب مَیں تیری مدح سرائی کرُوں گا تو میرے
ہونٹ نہایت شادمان ہوں گے
اور میری جان بھی جِس کا تُو نے فِدیہ دِیا ہے۔ - تُو میرے چِھپنے کی جگہ ہے۔ تُو مُجھے دُکھ سے بچائے رکھّے گا۔
تُو مُجھے رہائی کے نغموں سے گھیر لے گا۔ (سِلاہ) - اَے خُداوند! مَیں لوگوں میں تیرا شُکر کرُوں گا۔
مَیں اُمّتوں میں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔ - خُداوند کی مدح سرائی کرو کیونکہ اُس نے جلالی کام کِئے
جِن کو تمام دُنیا جانتی ہے۔ - مَیں نے اپنے مُنہ سے اُس کو پُکارا۔
اُس کی تمجِید میری زُبان سے ہُوئی۔ - کیونکہ مَیں غرِیب کو جب وہ فریاد کرتا چُھڑاتا تھا
اور یتِیم کو بھی جِس کا کوئی مددگار نہ تھا۔
ہلاک ہونے والا مُجھے دُعا دیتا تھا
اور مَیں بیوہ کے دِل کو اَیسا خُوش کرتا تھا کہ وہ گانے لگتی تھی۔
متعلقہ موضوعات
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
تعریف
اَے خُداوند! تُو میرا...
خوشی
ہر وقت خُوش رہو۔...
تحفظ
خُدا کے سب ہتھیار...
زندگی
خُداوند ہر بلا سے...
خدا
خُداوند تیرا خُدا جو...
دن کی بائبل کی آیت
بَبر کے بچّے تو حاجتمند اور بُھوکے ہوتے ہیںپر خُداوند کے طالِب کِسی نِعمت کے مُحتاج نہ ہوں گے۔