DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

روح کے بارے میں بائبل کی آیات

  • لیکن وہاں بھی اگر تُم خُداوند اپنے خُدا کے طالِب ہو تو وہ تُجھ کو مِل جائے گا بشرطیکہ تُو اپنے پُورے دِل سے اور اپنی ساری جان سے اُسے ڈُھونڈے۔
  • اور اگر آدمی ساری دُنیا حاصِل کرے اور اپنی جان کا نُقصان اُٹھائے تو اُسے کیا فائِدہ ہو گا؟ یا آدمی اپنی جان کے بدلے کیا دے گا؟
  • میری جان کو خُدا ہی کی آس ہے۔
    میری نجات اُسی سے ہے۔
  • اَے میری جان! تُو کیوں گِری جاتی ہے؟
    تُو اندر ہی اندر کیوں بے چَین ہے؟
    خُدا سے اُمّید رکھ کیونکہ وہ میرے چہرے کی رَونق اور میرا خُدا ہے۔
    مَیں پِھر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔
  • خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ راستوں پر کھڑے ہو اور دیکھو اور پُرانے راستوں کی بابت پُوچھو کہ اچّھی راہ کہاں ہے؟ اُسی پر چلو اور تُمہاری جان راحت پائے گی
    پر اُنہوں نے کہا ہم اُس پر نہ چلیں گے۔
  • اُس نے اُس سے کہا کہ خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے مُحبّت رکھ۔
  • اَے پیارے! مَیں یہ دُعا کرتا ہُوں کہ جِس طرح تُو رُوحانی ترقّی کر رہا ہے اُسی طرح تُو سب باتوں میں ترقّی کرے اور تندرُست رہے۔
  • جو بدن کو قتل کرتے ہیں اور رُوح کو قتل نہیں کر سکتے اُن سے نہ ڈرو بلکہ اُسی سے ڈرو جو رُوح اور بدن دونوں کو جہنّم میں ہلاک کر سکتا ہے۔
  • کیونکہ میرے دِل کو تُو ہی نے بنایا۔
    میری ماں کے پیٹ میں تُو ہی نے مُجھے صُورت بخشی۔
    مَیں تیرا شُکر کرُوں گا کیونکہ مَیں عجِیب و غرِیب طَور سے بنا ہُوں
    تیرے کام حَیرت انگیز ہیں۔
    میرا دِل اِسے خُوب جانتا ہے۔
  • اور تُم مُجھے ڈُھونڈو گے اور پاؤ گے۔ جب پُورے دِل سے میرے طالِب ہو گے۔
  • اَے خُدا! تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں دِل سے تیرا طالِب ہُوں گا۔
    خُشک اور پیاسی زمِین میں جہاں پانی نہیں
    میری جان تیری پِیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔
  • اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ
    اور جو کُچھ مُجھ میں ہے اُس کے قُدُّوس نام کو مُبارک کہے۔
  • دِل پسند باتیں شہد کا چھتّا ہیں۔ وہ جی کو مِیٹھی لگتی ہیں اور ہڈِّیوں کے لِئے شِفا ہیں۔
  • مَیں خُداوند کا اِنتظار کرتا ہُوں۔ میری جان مُنتظِر ہے
    اور مُجھے اُس کے کلام پر اِعتماد ہے۔
  • جُھوٹے ہونٹوں اور دغاباز زُبان سے
    اے خُداوند! میری جان کو چُھڑا۔
  • خُداوند کی شرِیعت کامِل ہے۔ وہ جان کو بحال کرتی ہے۔
    خُداوند کی شہادت برحق ہے۔ نادان کو دانِش بخشتی ہے۔
  • فقط اُس فرمان اور شرع پر عمل کرنے کی نِہایت اِحتیاط رکھنا جِس کا حُکم خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے تُم کو دِیا کہ تُم خُداوند اپنے خُدا سے مُحبّت رکھّو اور اُس کی سب راہوں پر چلو اور اُس کے حُکموں کو مانو اور اُس سے لِپٹے رہو اور اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان سے اُس کی بندگی کرو۔
  • جب مَیں تیری مدح سرائی کرُوں گا تو میرے
    ہونٹ نہایت شادمان ہوں گے
    اور میری جان بھی جِس کا تُو نے فِدیہ دِیا ہے۔
  • اور دیکھو مَیں آج اُسی راستے جانے والا ہُوں جو سارے جہان کا ہے اور تُم خُوب جانتے ہو کہ اُن سب اچّھی باتوں میں سے جو خُداوند تُمہارے خُدا نے تُمہارے حق میں کہِیں ایک بات بھی نہ چُھوٹی۔ سب تُمہارے حق میں پُوری ہُوئِیں اور ایک بھی اُن میں سے رہ نہ گئی۔
  • اَے میری جان! خُدا ہی کی آس رکھ
    کیونکہ اُسی سے مُجھے اُمّید ہے۔
  • میری رُوح خُدا کی۔ زِندہ خُدا کی پِیاسی ہے۔
    مَیں کب جا کر خُدا کے حضُور حاضر ہُوں گا؟
  • کیونکہ مَیں نے تھکی جان کو آسُودہ اور ہر غمگِین رُوح کو سیر کِیا ہے۔

دن کی بائبل کی آیت

خُداوند ہمارا خُدا ہمارے ساتھ رہے جَیسے وہ ہمارے باپ دادا کے ساتھ رہا اور نہ ہم کو ترک کرے نہ چھوڑے۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

تکبُّر کے ہمراہ رُسوائی آتی ہے لیکن خاکساروں کے ساتھ حِکمت ہے۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں