DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

تخلیق کے بارے میں بائبل کی آیات

  • خُدا نے اِبتدا میں زمِین و آسمان کو پَیدا کِیا۔ اور زمِین وِیران اور سُنسان تھی اور گہراؤ کے اُوپر اندھیرا تھا اور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جُنبِش کرتی تھی۔
  • کیونکہ میرے دِل کو تُو ہی نے بنایا۔
    میری ماں کے پیٹ میں تُو ہی نے مُجھے صُورت بخشی۔
    مَیں تیرا شُکر کرُوں گا کیونکہ مَیں عجِیب و غرِیب طَور سے بنا ہُوں
    تیرے کام حَیرت انگیز ہیں۔
    میرا دِل اِسے خُوب جانتا ہے۔
  • چُنانچہ ہر ایک گھر کا کوئی نہ کوئی بنانے والا ہوتا ہے مگر جِس نے سب چِیزیں بنائِیں وہ خُدا ہے۔
  • کیونکہ اُس کی اَن دیکھی صِفتیں یعنی اُس کی ازلی قُدرت اور الُوہِیت دُنیا کی پَیدایش کے وقت سے بنائی ہُوئی چِیزوں کے ذرِیعہ سے معلُوم ہو کر صاف نظر آتی ہیں۔ یہاں تک کہ اُن کو کُچھ عُذر باقی نہیں۔
  • آہ اَے خُداوند خُدا! دیکھ تُو نے اپنی عظِیم قُدرت اور اپنے بُلند بازُو سے آسمان اور زمِین کو پَیدا کِیا اور تیرے لِئے کوئی کام مُشکِل نہیں ہے۔
  • اور خُدا نے ساتویں دِن کو برکت دی اور اُسے مُقدّس ٹھہرایا کیونکہ اُس میں خُدا ساری کائِنات سے جِسے اُس نے پَیدا کِیا اور بنایا فارِغ ہُؤا۔
  • کیونکہ اُسی کی طرف سے اور اُسی کے وسِیلہ سے اور اُسی کے لِئے سب چِیزیں ہیں۔ اُس کی تمجِید ابد تک ہوتی رہے۔ آمِین۔
  • مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤُں گا۔
    میری کُمک کہاں سے آئے گی؟
    میری کُمک خُداوند سے ہے
    جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔
  • کیونکہ ہم اُسی کی کارِیگری ہیں اور مسِیح یِسُوعؔ میں اُن نیک اَعمال کے واسطے مخلُوق ہُوئے جِن کو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لِئے تیّار کِیا تھا۔
  • اور خُدا نے اِنسان کو اپنی صُورت پر پَیدا کِیا۔ خُدا کی صُورت پر اُس کو پَیدا کِیا۔ نر و ناری اُن کو پَیدا کِیا۔
  • آسمان خُداوند کے کلام سے
    اور اُس کا سارا لشکر اُس کے مُنہ کے دَم سے بنا۔
  • کیا تُو نہیں جانتا؟ کیا تُو نے نہیں سُنا کہ
    خُداوند خُدایِ ابدی و تمام زمِین کا خالِق تھکتا نہیں
    اور ماندہ نہیں ہوتا؟
    اُس کی حِکمت اِدراک سے باہر ہے۔
  • اُس نے ہر ایک چِیز کو اُس کے وقت میں خُوب بنایا اور اُس نے ابدِیت کو بھی اُن کے دِل میں جاگُزِین کِیا ہے اِس لِئے کہ اِنسان اُس کام کو جو خُدا شرُوع سے آخِر تک کرتا ہے دریافت نہیں کر سکتا۔
  • اِس سے پیشتر کہ پہاڑ پَیدا ہُوئے
    یا زمِین اور دُنیا کو تُو نے بنایا۔
    ازل سے ابد تک تُو ہی خُدا ہے۔
  • کیونکہ مخلُوقات کمال آرزُو سے خُدا کے بیٹوں کے ظاہِر ہونے کی راہ دیکھتی ہے۔
  • پِھر خُدا نے کہا کہ ہم اِنسان کو اپنی صُورت پر اپنی شبِیہ کی مانِند بنائیں اور وہ سمُندر کی مچھلیوں اور آسمان کے پرِندوں اور چَوپایوں اور تمام زمِین اور سب جان داروں پر جو زمِین پر رینگتے ہیں اِختیار رکھّیں۔
  • یہ وُہی دِن ہے جِسے خُداوند نے مُقرّر کِیا۔
    ہم اِس میں شادمان ہوں گے اور خُوشی منائیں گے۔
  • وُہی آسمان پر اپنے بالاخانے تعمِیر کرتا ہے۔
    اُسی نے زمِین پر اپنے گُنبد کی بُنیاد رکھّی ہے۔
    وہ سمُندر کے پانی کو بُلا کر
    رُویِ زمِین پر پَھیلا دیتا ہے۔
    اُسی کا نام خُداوند ہے۔
  • ہماری مدد خُداوند کے نام سے ہے
    جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔
  • اِس لِئے اگر کوئی مسِیح میں ہے تو وہ نیا مخلُوق ہے۔ پُرانی چِیزیں جاتی رہِیں۔ دیکھو وہ نئی ہو گئِیں۔
  • کیونکہ اُسی میں ہم جِیتے اور چلتے پِھرتے اور مَوجُود ہیں۔
    جَیسا تُمہارے شاعِروں میں سے بھی بعض نے کہا ہے کہ
    ہم تو اُس کی نسل بھی ہیں۔
  • پِھر مَیں نے آسمان اور زمِین اور زمِین کے نِیچے کی اور سمُندر کی سب مخلُوقات کو یعنی سب چِیزوں کو جو اُن میں ہیں یہ کہتے سُنا کہ
    جو تخت پر بَیٹھا ہے اُس کی اور بَرّہ کی
    حَمد اور عِزّت اور تمجِید اور سَلطنت ابدُالآباد رہے۔
  • سب چِیزیں اُس کے وسِیلہ سے پَیدا ہُوئِیں اور جو کُچھ پَیدا ہُؤا ہے اُس میں سے کوئی چِیز بھی اُس کے بغَیر پَیدا نہیں ہُوئی۔
  • افسوس اُس پر جو اپنے خالِق سے جھگڑتا ہے!
    ٹِھیکرا تو زمِین کے ٹِھیکروں میں سے ہے۔
    کیا مِٹّی کُمہار سے کہے کہ تُو کیا بناتا ہے؟
    کیا تیری دست کاری کہے اُس کے تو ہاتھ نہیں؟
  • اُس نے اپنی مرضی سے ہمیں کلامِ حق کے وسِیلہ سے پَیدا کِیا تاکہ اُس کی مخلُوقات میں سے ہم ایک طرح کے پہلے پَھل ہوں۔

اور خُداوند خُدا نے کہا کہ آدمؔ کا اکیلا رہنا اچھّا نہیں۔ مَیں اُس کے لِئے ایک مددگار اُس کی مانِند بناؤں گا۔
مزید پڑھ...

دن کی بائبل کی آیت

نہ کوئی یہُودی رہا نہ یُونانی۔ نہ کوئی غُلام نہ آزاد۔ نہ کوئی مَرد نہ عَورت کیونکہ تُم سب مسِیح یِسُوعؔ میں ایک ہو۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

اَے پیارے! مَیں یہ دُعا کرتا ہُوں کہ جِس طرح تُو رُوحانی ترقّی کر رہا ہے اُسی طرح تُو سب باتوں میں ترقّی کرے اور تندرُست رہے۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں