تعریف کے بارے میں بائبل کی آیات
- اَے خُداوند! تُو میرا خُدا ہے۔
مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔ تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا
کیونکہ تُو نے عجِیب کام کِئے ہیں۔
تیری مصلحتیں قدِیم سے وفاداری اور سچّائی ہیں۔ - ہر مُتنفِّس خُداوند کی حمد کرے
خُداوند کی حمد کرو۔ - کیونکہ تیری شفقت زِندگی سے بہتر ہے۔
میرے ہونٹ تیری تعرِیف کریں گے۔
اِسی طرح مَیں عُمر بھر تُجھے مُبارک کہُوں گا
اور تیرا نام لے کر اپنے ہاتھ اُٹھایا کرُوں گا۔ - خُداوند میری قُوّت اور میری سِپر ہے۔
میرے دِل نے اُس پر توکُّل کِیا ہے اور مُجھے مدد مِلی ہے
اِسی لِئے میرا دِل نہایت شادمان ہے
اور مَیں گِیت گا کر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔ - اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ
اور جو کُچھ مُجھ میں ہے اُس کے قُدُّوس نام کو مُبارک کہے۔ - آدھی رات کے قرِیب پَولُس اور سِیلاؔس دُعا کر رہے اور خُدا کی حمد کے گِیت گا رہے تھے اور قَیدی سُن رہے تھے۔
- مَیں اپنے پُورے دِل سے خُداوند کی شُکرگُذاری کرُوں گا۔
مَیں تیرے سب عجِیب کاموں کا بیان کرُوں گا۔ - خُداوند بزُرگ اور بے حد سِتایش کے لائِق ہے۔
اُس کی بزُرگی اِدراک سے باہر ہے۔ - اَے میری جان! تُو کیوں گِری جاتی ہے؟
تُو اندر ہی اندر کیوں بے چَین ہے؟
خُدا سے اُمّید رکھ کیونکہ وہ میرے چہرے کی رَونق اور میرا خُدا ہے۔
مَیں پِھر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔ - مَیں ہر وقت خُداوند کو مُبارک کہُوں گا۔
اُس کی سِتایش ہمیشہ میری زُبان پر رہے گی۔ - کیونکہ میرے دِل کو تُو ہی نے بنایا۔
میری ماں کے پیٹ میں تُو ہی نے مُجھے صُورت بخشی۔
مَیں تیرا شُکر کرُوں گا کیونکہ مَیں عجِیب و غرِیب طَور سے بنا ہُوں
تیرے کام حَیرت انگیز ہیں۔
میرا دِل اِسے خُوب جانتا ہے۔ - پِھر مَیں نے آسمان اور زمِین اور زمِین کے نِیچے کی اور سمُندر کی سب مخلُوقات کو یعنی سب چِیزوں کو جو اُن میں ہیں یہ کہتے سُنا کہ
جو تخت پر بَیٹھا ہے اُس کی اور بَرّہ کی
حَمد اور عِزّت اور تمجِید اور سَلطنت ابدُالآباد رہے۔ - میرا مُنہ تیری سِتایش سے
اور تیری تعظِیم سے دِن بھر پُر رہے گا۔ - مسِیح کے کلام کو اپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اور کمال دانائی سے آپس میں تعلِیم اور نصِیحت کرو اور اپنے دِلوں میں فضل کے ساتھ خُدا کے لِئے مزامِیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گاؤ۔
- اَے میرے خُدا! اَے بادشاہ! مَیں تیری تمجِید کرُوں گا
اور ابدُالآباد تیرے نام کو مُبارک کہُوں گا۔ - خُداوند کا شُکر کرو۔ اُس کے نام سے دُعا کرو۔
قَوموں میں اُس کے کاموں کا بیان کرو۔ - چُنانچہ یہ لِکھا ہے کہ
خُداوند فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم
ہر ایک گُھٹنا میرے آگے جُھکے گا
اور ہر ایک زُبان خُدا کا اِقرار کرے گی۔ - اور اُس وقت تُم کہو گے
خُداوند کی سِتایش کرو۔ اُس سے دُعا کرو۔
لوگوں کے درمِیان اُس کے کاموں کا بیان کرو
اور کہو کہ اُس کا نام بُلند ہے۔ - اَے خُداوند! تُو مُجھے شِفا بخشے تو مَیں شِفا پاؤُں گا۔ تُو ہی بچائے تو بچُوں گا کیونکہ تُو میرا فخر ہے۔
- اَے خُداوند! مَیں لوگوں میں تیرا شُکر کرُوں گا۔
مَیں اُمّتوں میں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔ - غرض اَے بھائِیو! جِتنی باتیں سچ ہیں اور جِتنی باتیں شرافت کی ہیں اور جِتنی باتیں واجِب ہیں اور جِتنی باتیں پاک ہیں اور جِتنی باتیں پسندِیدہ ہیں اور جِتنی باتیں دِلکش ہیں غرض جو نیکی اور تعرِیف کی باتیں ہیں اُن پر غَور کِیا کرو۔
- ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جِس نے ہم کو مسِیح میں آسمانی مقاموں پر ہر طرح کی رُوحانی برکت بخشی۔
- اور ہر روز ایک دِل ہو کر ہَیکل میں جمع ہُؤا کرتے اور گھروں میں روٹی توڑ کر خُوشی اور سادہ دِلی سے کھانا کھایا کرتے تھے۔ اور خُدا کی حمد کرتے اور سب لوگوں کو عزِیز تھے اور جو نجات پاتے تھے اُن کو خُداوند ہر روز اُن میں مِلا دیتا تھا۔
- مَیں نے اپنے مُنہ سے اُس کو پُکارا۔
اُس کی تمجِید میری زُبان سے ہُوئی۔ - میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔
میرا توکُّل خُدا پر ہے۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔
بشر میرا کیا کر سکتا ہے؟
متعلقہ موضوعات
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
بولنا
مَوت اور زِندگی زُبان...
گانا
لیکن مَیں تیری قُدرت...
روح
لیکن وہاں بھی اگر...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...
شکرگزاری
ہر وقت خُوش رہو۔...