DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

طاقت کے بارے میں بائبل کی آیات

  • تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔
    ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں
    مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا
    اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔
  • لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے ازسرِ نَو زور حاصِل کریں گے۔
    وہ عُقابوں کی مانِند بال و پر سے اُڑیں گے
    وہ دَوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔
    وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔
  • گو میرا جِسم اور میرا دِل زائل ہو جائیں
    تَو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اور میرا بخرہ ہے۔
  • جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں مَیں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔
  • وہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔
  • اِس لِئے مَیں مسِیح کی خاطِر کمزوری میں۔ بے عِزّتی میں۔ اِحتیاج میں۔ ستائے جانے میں۔ تنگی میں خُوش ہُوں کیونکہ جب مَیں کمزور ہوتا ہُوں اُسی وقت زورآور ہوتا ہُوں۔
  • اَے خُداوند! اَے میری قُوّت! مَیں تُجھ سے مُحبّت رکھتا ہُوں۔
    خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چُھڑانے والا ہے۔
    میرا خُدا۔ میری چٹان جِس پر مَیں بھروسا رکھُّوں گا۔
    میری سِپر اور میری نجات کا سِینگ۔ میرا اُونچا بُرج۔
  • کیونکہ خُدا نے ہمیں دہشت کی رُوح نہیں بلکہ قُدرت اور مُحبّت اور تربِیّت کی رُوح دی ہے۔
  • تُم خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔
    تُم سدا اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔
  • مگر خُداوند سچّا ہے۔ وہ تُم کو مضبُوط کرے گا اور اُس شرِیر سے محفُوظ رکھّے گا۔
  • جاگتے رہو۔ اِیمان میں قائِم رہو۔ مردانگی کرو۔ مضبُوط ہو۔
  • لیکن مَیں تیری قُدرت کا گِیت گاؤُں گا
    بلکہ صُبح کو بُلند آواز سے تیری شفقت کا گِیت گاؤُں گا
    کیونکہ تُو میرا اُونچا بُرج ہے
    اور میری مُصِیبت کے دِن میری پناہ گاہ۔
  • خُداوند میری قُوّت اور میری سِپر ہے۔
    میرے دِل نے اُس پر توکُّل کِیا ہے اور مُجھے مدد مِلی ہے
    اِسی لِئے میرا دِل نہایت شادمان ہے
    اور مَیں گِیت گا کر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔
  • آہ اَے خُداوند خُدا! دیکھ تُو نے اپنی عظِیم قُدرت اور اپنے بُلند بازُو سے آسمان اور زمِین کو پَیدا کِیا اور تیرے لِئے کوئی کام مُشکِل نہیں ہے۔
  • خُداوند خُدا میری توانائی ہے۔ وہ میرے پاؤں ہرنی کے سے بنا دیتا ہے
    اور مُجھے میری اُونچی جگہوں میں چلاتا ہے۔
  • غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔
  • کیونکہ خُدا کا کلام زِندہ اور مُؤثِر اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زِیادہ تیز ہے اور جان اور رُوح اور بند بند اور گُودے کو جُدا کر کے گُذر جاتا ہے اور دِل کے خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے۔
  • اب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافِق جو ہم میں تاثِیر کرتی ہے ہماری درخواست اور خیال سے بُہت زِیادہ کام کر سکتا ہے۔ کلِیسیا میں اور مسِیح یِسُوعؔ میں پُشت در پُشت اور ابدُالآباد اُس کی تمجِید ہوتی رہے۔ آمِین۔
  • اور تُو خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل اور اپنی ساری طاقت سے مُحبّت رکھ۔
  • اَے خُداوند عظمت اور قُدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لِئے ہیں کیونکہ سب کُچھ جو آسمان اور زمِین میں ہے تیرا ہے۔ اَے خُداوند بادشاہی تیری ہے اور تُو ہی بحَیثیتِ سردار سبھوں سے مُمتاز ہے۔
  • خُداوند کا کلام ہے کہ نہ تو زور سے اور نہ توانائی سے بلکہ میری رُوح سے ربُّ الافواج فرماتا ہے۔
  • کیونکہ صلِیب کا پَیغام ہلاک ہونے والوں کے نزدِیک تو بیوُقُوفی ہے مگر ہم نجات پانے والوں کے نزدِیک خُدا کی قُدرت ہے۔
  • خُداوند اپنی اُمّت کو زور بخشے گا۔
    خُداوند اپنی اُمّت کو سلامتی کی برکت دے گا۔
  • مگر اُس نے مُجھ سے کہا کہ میرا فضل تیرے لِئے کافی ہے کیونکہ میری قُدرت کمزوری میں پُوری ہوتی ہے۔ پس مَیں بڑی خُوشی سے اپنی کمزوری پر فخر کرُوں گا تاکہ مسِیح کی قُدرت مُجھ پر چھائی رہے۔
  • کیونکہ خُداوند کے سِوا اَور کَون خُدا ہے
    اور ہمارے خُدا کو چھوڑ کر اَور کَون چٹان ہے؟

کیونکہ نہ تو یہ اپنی تلوار سے اِس مُلک پر قابِض ہُوئے
اور نہ اِن کے بازُو نے اِن کو بچایا
بلکہ تیرے دہنے ہاتھ اور تیرے بازُو اور تیرے
چہرے کے نُور نے اِن کو فتح بخشی
کیونکہ تُو اِن سے خُوشنُود تھا۔
مزید پڑھ...

دن کی بائبل کی آیت

ہماری مدد خُداوند کے نام سے ہے
جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

پر مَیں کَون اور میرے لوگوں کی حقِیقت کیا کہ ہم اِس طرح سے خُوشی خُوشی نذرانہ دینے کے قابِل ہوں؟ کیونکہ سب چِیزیں تیری طرف سے مِلتی ہیں اور تیری ہی چِیزوں میں سے ہم نے تُجھے دِیا ہے۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں