DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

طاقت (2/2)

  • کیونکہ نہ تو یہ اپنی تلوار سے اِس مُلک پر قابِض ہُوئے
    اور نہ اِن کے بازُو نے اِن کو بچایا
    بلکہ تیرے دہنے ہاتھ اور تیرے بازُو اور تیرے
    چہرے کے نُور نے اِن کو فتح بخشی
    کیونکہ تُو اِن سے خُوشنُود تھا۔
  • کیونکہ اُس کی اَن دیکھی صِفتیں یعنی اُس کی ازلی قُدرت اور الُوہِیت دُنیا کی پَیدایش کے وقت سے بنائی ہُوئی چِیزوں کے ذرِیعہ سے معلُوم ہو کر صاف نظر آتی ہیں۔ یہاں تک کہ اُن کو کُچھ عُذر باقی نہیں۔
  • کیونکہ اُلُوہِیّت کی ساری معمُوری اُسی میں مُجسّم ہو کر سکُونت کرتی ہے۔ اور تُم اُسی میں معمُور ہو گئے ہو جو ساری حُکُومت اور اِختیار کا سر ہے۔
  • اور اگر کوئی ایک پر غالِب ہو تو دو اُس کا سامنا کر سکتے ہیں اور تِہری ڈوری جلد نہیں ٹُوٹتی۔
  • پس اَے میرے فرزند! تُو اُس فضل سے جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہے مضبُوط بن۔
  • اور دَولت اور عِزّت تیری طرف سے آتی ہیں اور تُو سبھوں پر حُکُومت کرتا ہے اور تیرے ہاتھ میں قُدرت اور توانائی ہیں اور سرفراز کرنا اور سبھوں کو زور بخشنا تیرے ہاتھ میں ہے۔
  • ہم قادرِ مُطلق کو پا نہیں سکتے۔
    وہ قُدّرت اور عدل میں شان دار ہے
    اور اِنصاف کی فراوانی میں ظُلم نہ کرے گا۔
  • یہ کِس نے کِیا
    اور اِبتدائی پُشتوں کو طلب کر کے انجام دِیا؟
    مَیں خُداوند نے جو اوّل و آخِر ہُوں۔
    وہ مَیں ہی ہُوں۔
  • کیونکہ اُس کی اِلہٰی قُدرت نے وہ سب چِیزیں جو زِندگی اور دِین داری سے مُتعلِّق ہیں ہمیں اُس کی پہچان کے وسِیلہ سے عِنایت کِیں جِسں نے ہم کو اپنے خاص جلال اور نیکی کے ذرِیعہ سے بُلایا۔
  • کیونکہ مَیں تُمہاری مُلاقات کا مُشتاق ہُوں تاکہ تُم کو کوئی رُوحانی نِعمت دُوں جِس سے تُم مضبُوط ہو جاؤ۔ غرض مَیں بھی تُمہارے درمِیان ہو کر تُمہارے ساتھ اُس اِیمان کے باعِث تسلّی پاؤں جو تُم میں اور مُجھ میں دونوں میں ہے۔
  • لیکن جب رُوحُ القُدس تُم پر نازِل ہو گا تو تُم قُوّت پاؤ گے اور یروشلِیم اور تمام یہُودیہ اور سامرؔیہ میں بلکہ زمِین کی اِنتِہا تک میرے گواہ ہو گے۔
  • اور مَیں یہُوداؔہ کے گھرانے کی تقوِیّت کرُوں گا
    اور یُوسفؔ کے گھرانے کو رہائی بخشُوں گا
    اور اُن کو واپس لاؤُں گا
    کیونکہ مَیں اُن پر رحم کرتا ہُوں
    اور وہ اَیسے ہوں گے گویا مَیں نے اُن کو کبھی ترک نہیں کِیا تھا
    کیونکہ مَیں خُداوند اُن کا خُدا ہُوں اور اُن کی سنُوں گا۔
  • اور فرِشتہ نے جواب میں اُس سے کہا کہ رُوحُ القُدس تُجھ پر نازِل ہو گا اور خُدا تعالےٰ کی قُدرت تُجھ پر سایہ ڈالے گی اور اِس سبب سے وہ مَولُودِ مُقدّس خُدا کا بیٹا کہلائے گا۔
  • اور اُس سے سارے دِل اور ساری عقل اور ساری طاقت سے مُحبّت رکھنا اور اپنے پڑوسی سے اپنے برابر مُحبّت رکھنا سب سوختنی قُربانِیوں اور ذبِیحوں سے بڑھ کر ہے۔

دن کی بائبل کی آیت

جُھوٹے نبیوں سے خبردار رہو جو تُمہارے پاس بھیڑوں کے بھیس میں آتے ہیں مگر باطِن میں پھاڑنے والے بھیڑئے ہیں۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

اور تُم ہر چِیز کو اِفراط سے پا کر سب طرح کی سخاوت کرو گے جو ہمارے وسِیلہ سے خُدا کی شُکرگُذاری کا باعِث ہوتی ہے۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں