دل کے بارے میں بائبل کی آیات
- اپنے دِل کی خُوب حِفاظت کر کیونکہ زِندگی کا سرچشمہ وُہی ہے۔
- جِس طرح پانی میں چِہرہ چِہرہ سے مُشابِہ ہے اُسی طرح آدمی کا دِل آدمی سے۔
- دِل سب چِیزوں سے زِیادہ حِیلہ باز اور لاعِلاج ہے۔
اُس کو کَون دریافت کر سکتا ہے؟
مَیں خُداوند دِل و دِماغ کو جانچتا اور آزماتا ہُوں
تاکہ ہر ایک آدمی کو اُس کی چال کے مُوافِق
اور اُس کے کاموں کے پَھل کے مُطابِق بدلہ دُوں۔ - اور تُم مُجھے ڈُھونڈو گے اور پاؤ گے۔ جب پُورے دِل سے میرے طالِب ہو گے۔
- اور تُمہارا سِنگار ظاہِری نہ ہو یعنی سر گُوندھنا اور سونے کے زیور اور طرح طرح کے کپڑے پہننا۔ بلکہ تُمہاری باطِنی اور پوشِیدہ اِنسانیّت حِلم اور مِزاج کی غُربت کی غَیرفانی آرایش سے آراستہ رہے کیونکہ خُدا کے نزدِیک اِس کی بڑی قدر ہے۔
- اَے خُدا! میرے اندر پاک دِل پَیدا کر
اور میرے باطِن میں ازسرِنو مُستقِیم رُوح ڈال۔ - وہ تیرے دِل کی آرزُو بر لائے
اور تیری سب مشوَرت پُوری کرے! - پر خُداوند نے سموئیل سے کہا کہ تُو اُس کے چِہرہ اور اُس کے قد کی بُلندی کو نہ دیکھ اِس لِئے کہ مَیں نے اُسے ناپسند کِیا ہے کیونکہ خُداوند اِنسان کی مانِند نظر نہیں کرتا اِس لِئے کہ اِنسان ظاہِری صُورت کو دیکھتا ہے پر خُداوند دِل پر نظر کرتا ہے۔
- سارے دِل سے خُداوند پر توکُّل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اور وہ تیری راہنُمائی کرے گا۔
- کیونکہ جہاں تیرا مال ہے وہیں تیرا دِل بھی لگا رہے گا۔
- شفقت اور سچّائی تُجھ سے جُدا نہ ہوں۔ تُو اُن کو اپنے گلے کا طَوق بنانا اور اپنے دِل کی تختی پر لِکھ لینا۔ یُوں تُو خُدا اور اِنسان کی نظر میں مقبُولِیتّ اور عقل مندی حاصِل کرے گا۔
- اور مَیں تُم کو نیا دِل بخشُوں گا اور نئی رُوح تُمہارے باطِن میں ڈالُوں گا اور تُمہارے جِسم میں سے سنگِین دِل کو نِکال ڈالُوں گا اور گوشتِین دِل تُم کو عِنایت کرُوں گا۔
- اُس نے اُس سے کہا کہ خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے مُحبّت رکھ۔
- خُداوند میں مسرُور رہ
اور وہ تیرے دِل کی مُرادیں پُوری کرے گا۔ - شادمان دِل شِفا بخشتا ہے لیکن افسُردہ دِلی ہڈِّیوں کو خُشک کر دیتی ہے۔
- اَے میرے بیٹے! میری تعلِیم کو فراموش نہ کر۔ بلکہ تیرا دِل میرے حُکموں کو مانے۔ کیونکہ تُو اِن سے عُمر کی درازی اور پِیری اور سلامتی حاصِل کرے گا۔
- وہ شِکستہ دِلوں کو شِفا دیتا ہے
اور اُن کے زخم باندھتا ہے۔ - جِس قدر ہر ایک نے اپنے دِل میں ٹھہرایا ہے اُسی قدر دے نہ دریغ کر کے اور نہ لاچاری سے کیونکہ خُدا خُوشی سے دینے والے کو عزِیز رکھتا ہے۔
- دانا دِل فرمان بجا لائے گا پر بکواسی احمق پچھاڑ کھائے گا۔
- اَے خُداوند پر آس رکھنے والو!
سب مضبُوط ہو اور تُمہارا دِل قوی رہے۔ - مُبارک ہیں وہ جو پاک دِل ہیں
کیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے۔ - مَیں پُورے دِل سے تیرا طالِب ہُؤا ہُوں
مُجھے اپنے فرمان سے بھٹکنے نہ دے۔ - ہم کو اپنے دِن گِننا سِکھا۔
اَیسا کہ ہم دانا دِل حاصِل کریں۔ - میرے مُنہ کا کلام اور میرے دِل کا خیال تیرے حضُور مقبُول ٹھہرے۔
اَے خُداوند! اَے میری چٹان اور میرے فِدیہ دینے والے! - مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جو کوئی اِس پہاڑ سے کہے تُو اُکھڑ جا اور سمُندر میں جا پڑ اور اپنے دِل میں شک نہ کرے بلکہ یقِین کرے کہ جو کہتا ہے وہ ہو جائے گا تو اُس کے لِئے وُہی ہو گا۔
متعلقہ موضوعات
قانون
اور یہ باتیں جِن...
زندگی
خُداوند ہر بلا سے...
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
خوشی
ہر وقت خُوش رہو۔...
بھروسہ
سارے دِل سے خُداوند...
روح
لیکن وہاں بھی اگر...