DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

اداسی کے بارے میں بائبل کی آیات

  • صادِق چِلّائے اور خُداوند نے سُنا
    اور اُن کو اُن کے سب دُکھوں سے چُھڑایا
    خُداوند شِکستہ دِلوں کے نزدِیک ہے
    اور خستہ جانوں کو بچاتا ہے۔
  • اور خُداوند ہی تیرے آگے آگے چلے گا۔ وہ تیرے ساتھ رہے گا۔ وہ تُجھ سے نہ دست بردار ہو گا نہ تُجھے چھوڑے گا سو تُو خَوف نہ کر اور بے دِل نہ ہو۔
  • مُبارک ہیں وہ جو غمگین ہیں
    کیونکہ وہ تسلّی پائیں گے۔
  • اور اپنی ساری فِکر اُسی پر ڈال دو کیونکہ اُس کو تُمہاری فِکر ہے۔
  • کیونکہ بُہت حِکمت میں بُہت غم ہے اور عِلم میں ترقّی دُکھ کی فراوانی ہے۔
  • کیونکہ اُس کا قہر دم بھر کا ہے۔
    اُس کا کرم عُمر بھر کا۔
    رات کو شاید رونا پڑے
    پر صُبح کو خُوشی کی نَوبت آتی ہے۔
  • اَے خُداوند! میری ساری تمنّا تیرے سامنے ہے
    اور میرا کراہنا تُجھ سے چِھپا نہیں۔
  • غمگینوں کی مانِند ہیں لیکن ہمیشہ خُوش رہتے ہیں۔ کَنگالوں کی مانِند ہیں مگر بُہتیروں کو دَولت مند کر دیتے ہیں۔ ناداروں کی مانِند ہیں تَو بھی سب کُچھ رکھتے ہیں۔
  • پِھر مَیں نے تخت میں سے کِسی کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا کہ دیکھ خُدا کا خَیمہ آدمِیوں کے درمِیان ہے اور وہ اُن کے ساتھ سکُونت کرے گا اور وہ اُس کے لوگ ہوں گے اور خُدا آپ اُن کے ساتھ رہے گا اور اُن کا خُدا ہو گا۔ اور وہ اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔ اِس کے بعد نہ مَوت رہے گی اور نہ ماتم رہے گا۔ نہ آہ و نالہ نہ درد۔ پہلی چِیزیں جاتی رہیِں۔
  • پس غم کو اپنے دِل سے دُور کر اور بدی اپنے جِسم سے نِکال ڈال کیونکہ لڑکپن اور جوانی دونوں باطِل ہیں۔
  • اِس کے بعد نہ کبھی اُن کو بُھوک لگے گی نہ پِیاس اور نہ کبھی اُن کو دُھوپ ستائے گی نہ گرمی۔ کیونکہ جو برّہ تخت کے بیچ میں ہے وہ اُن کی گلّہ بانی کرے گا اور اُنہیں آبِ حیات کے چشموں کے پاس لے جائے گا اور خُدا اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔
  • خُوشی کرنے والوں کے ساتھ خُوشی کرو۔ رونے والوں کے ساتھ روؤ۔
  • لیکن خُداوند فرماتا ہے
    اب بھی پُورے دِل سے اور روزہ رکھ کر اور
    گِریہ و زاری و ماتم کرتے ہُوئے میری
    طرف رجُوع لاؤ۔
  • اَے خُداوند! میری دُعا سُن اور میری فریاد پر کان لگا۔
    میرے آنسُوؤں کو دیکھ کر خاموش نہ رہ
    کیونکہ مَیں تیرے حضُور پردیسی اور مُسافر ہُوں۔
    جَیسے میرے سب باپ دادا تھے۔
  • تب ایُّوب نے اُٹھ کر اپنا پَیراہن چاک کِیا اور سر مُنڈایا اور زمِین پر گِر کر سِجدہ کِیا۔ اور کہا ننگا مَیں اپنی ماں کے پیٹ سے نِکلا اور ننگاہی واپس جاؤُں گا۔ خُداوند نے دِیا اور خُداوند نے لے لِیا۔ خُداوند کا نام مُبارک ہو۔
  • خُداوند اندھوں کی آنکھیں کھولتا ہے۔
    خُداوند جُھکے ہُوئے کو اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔
    خُداوند صادِقوں سے مُحبّت رکھتا ہے۔
  • دانا بیٹا باپ کو خُوش رکھتا ہے لیکن احمق بیٹا اپنی ماں کا غم ہے۔
  • لَوٹ اور میری قَوم کے پیشوا حِزقیاہ سے کہہ کہ خُداوند تیرے باپ داؤُد کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے تیری دُعا سُنی اور مَیں نے تیرے آنسُو دیکھے۔ دیکھ مَیں تُجھے شِفا دُوں گا اور تِیسرے دِن تُو خُداوند کے گھر میں جائے گا۔
  • کیونکہ خُدا پرستی کا غم اَیسی تَوبہ پَیدا کرتا ہے جِس کا انجام نجات ہے اور اُس سے پچھتانا نہیں پڑتا مگر دُنیا کا غم مَوت پَیدا کرتا ہے۔
  • اور خُدا کے پاک رُوح کو رنجِیدہ نہ کرو جِس سے تُم پر مخلصی کے دِن کے لِئے مُہر ہُوئی۔
  • تاک خُشک ہو گئی۔ انجِیر کا درخت مُرجھا گیا۔
    انار اور کھجُور اور سیب کے درخت ہاں مَیدان
    کے تمام درخت مُرجھا گئے
    اور بنی آدمؔ سے خُوشی جاتی رہی۔
  • تیرے آبشاروں کی آواز سے گہراؤ گہراؤ کو پُکارتا ہے۔
    تیری سب مَوجیں اور لہریں مُجھ پر سے گُذر گئِیں۔

دن کی بائبل کی آیت

حالانکہ وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کِیا گیا
اور ہماری بدکرداری کے باعِث کُچلا گیا۔
ہماری ہی سلامتی کے لِئے اُس پر سیاست ہُوئی
تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شِفا پائیں۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادِر ہے۔
وُہی بچا لے گا۔
وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کر خُوشی کرے گا۔
وہ اپنی مُحبّت میں مسرُور رہے گا۔
وہ گاتے ہُوئے تیرے لِئے شادمانی کرے گا۔
اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں