DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

قربت کے بارے میں بائبل کی آیات

  • خُداوند تُمہارے ساتھ ہے جب تک تُم اُس کے ساتھ ہو اور اگر تُم اُس کے طالِب ہو تو وہ تُم کو مِلے گا پر اگر تُم اُسے ترک کرو تو وہ تُم کو ترک کرے گا۔
  • تُم خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔
    تُم سدا اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔
  • صادِق چِلّائے اور خُداوند نے سُنا
    اور اُن کو اُن کے سب دُکھوں سے چُھڑایا
    خُداوند شِکستہ دِلوں کے نزدِیک ہے
    اور خستہ جانوں کو بچاتا ہے۔
  • اَب خُداوند جو اِطمِینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو ہمیشہ اور ہر طرح سے اِطمِینان بخشے۔ خُداوند تُم سب کے ساتھ رہے۔
  • تُمہاری نرم مِزاجی سب آدمِیوں پر ظاہِر ہو۔ خُداوند قرِیب ہے۔
  • مَیں نے خُداوند سے ایک درخواست کی ہے۔
    مَیں اِسی کا طالِب رہُوں گا
    کہ مَیں عُمر بھر خُداوند کے گھر میں رہُوں
    تاکہ خُداوند کے جمال کو دیکھُوں اور اُس کی
    ہَیکل میں اِستِفسار کِیا کرُوں۔
  • تُو مُجھے زِندگی کی راہ دِکھائے گا۔
    تیرے حضُور میں کامِل شادمانی ہے۔
    تیرے دہنے ہاتھ میں دائِمی خُوشی ہے۔
  • مگر تُم جو پہلے دُور تھے اب مسِیح یِسُوعؔ میں مسِیح کے خُون کے سبب سے نزدِیک ہو گئے ہو۔
  • چُونکہ اُس نے اپنے رُوح میں سے ہمیں دِیا ہے اِس سے ہم جانتے ہیں کہ ہم اُس میں قائِم رہتے ہیں اور وہ ہم میں۔
  • جب تک خُداوند مِل سکتا ہے اُس کے طالِب ہو۔
    جب تک وہ نزدِیک ہے اُسے پُکارو۔
  • خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔
    ہمیشہ اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔
  • مَیں تُمہیں یتِیم نہ چھوڑُوں گا۔ مَیں تُمہارے پاس آؤں گا۔
  • غرض اَے بھائِیو! خُوش رہو۔ کامِل بنو۔ خاطِر جمع رکھّو۔ یک دِل رہو۔ میل مِلاپ رکھّو تو خُدا مُحبّت اور میل مِلاپ کا چشمہ تُمہارے ساتھ ہو گا۔
  • یقیناً بھلائی اور رحمت عُمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی
    اور مَیں ہمیشہ خُداوند کے گھر میں سکُونت کرُوں گا۔
  • کیونکہ تیری بارگاہوں میں ایک دِن ہزار سے بِہتر ہے۔
    مَیں اپنے خُدا کے گھر کا دربان ہونا
    شرارت کے خَیموں میں بسنے سے زِیادہ پسند کرُوں گا۔
  • خُداوند ہمارا خُدا ہمارے ساتھ رہے جَیسے وہ ہمارے باپ دادا کے ساتھ رہا اور نہ ہم کو ترک کرے نہ چھوڑے۔
  • باوُجُود اِس کے تُو نے اپنی گُوناگُون رحمتوں کے باعِث
    اُن کو نابُود نہ کر دِیا
    اور نہ اُن کو ترک کِیا کیونکہ تُو رحِیم و کرِیم خُدا ہے۔
  • خُدا کو کِسی نے کبھی نہیں دیکھا۔ اِکلَوتا بیٹا جو باپ کی گود میں ہے اُسی نے ظاہِر کِیا۔
  • اور وہاں کے بِیماروں کو اچھّا کرو اور اُن سے کہو کہ خُدا کی بادشاہی تُمہارے نزدِیک آ پہنچی ہے۔
  • سو وہ چالِیس دِن اور چالِیس رات وہیں خُداوند کے پاس رہا اور نہ روٹی کھائی نہ پانی پِیا اور اُس نے اُن لَوحوں پر اُس عہد کی باتوں کو یعنی دس احکام کو لِکھا۔
  • جو میرا گوشت کھاتا اور میرا خُون پِیتا ہے وہ مُجھ میں قائِم رہتا ہے اور مَیں اُس میں۔
  • تَوبہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے۔
  • میری رُوح خُدا کی۔ زِندہ خُدا کی پِیاسی ہے۔
    مَیں کب جا کر خُدا کے حضُور حاضر ہُوں گا؟

دن کی بائبل کی آیت

لیکن عدالت کو پانی کی مانِند اور صداقت کو بڑی نہر کی مانِند جاری رکھ۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تُم اِبلِیس کے منصُوبوں کے مُقابلہ میں قائِم رہ سکو۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں