تلاش کرنا کے بارے میں بائبل کی آیات
- اور تُم مُجھے ڈُھونڈو گے اور پاؤ گے۔ جب پُورے دِل سے میرے طالِب ہو گے۔
- خُداوند تُمہارے ساتھ ہے جب تک تُم اُس کے ساتھ ہو اور اگر تُم اُس کے طالِب ہو تو وہ تُم کو مِلے گا پر اگر تُم اُسے ترک کرو تو وہ تُم کو ترک کرے گا۔
- تُم خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔
تُم سدا اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔ - اَے خُدا! تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں دِل سے تیرا طالِب ہُوں گا۔
خُشک اور پیاسی زمِین میں جہاں پانی نہیں
میری جان تیری پِیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔ - مانگو تو تُم کو دِیا جائے گا۔ ڈُھونڈو تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تُمہارے واسطے کھولا جائے گا۔
- خُداوند میں مسرُور رہ
اور وہ تیرے دِل کی مُرادیں پُوری کرے گا۔ - مَیں خُداوند کا طالِب ہُؤا۔ اُس نے مُجھے جواب دِیا
اور میری ساری دہشت سے مُجھے رہائی بخشی۔ - اور وہ جو تیرا نام جانتے ہیں تُجھ پر توکُّل کریں گے
کیونکہ اَے خُداوند! تُو نے اپنے طالِبوں کو ترک نہیں کِیا ہے۔ - جب تک خُداوند مِل سکتا ہے اُس کے طالِب ہو۔
جب تک وہ نزدِیک ہے اُسے پُکارو۔ - خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔
ہمیشہ اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔ - جو میرے طالِب نہ تھے مَیں اُن کی طرف مُتوجّہِ ہُؤا۔ جِنہوں نے مُجھے ڈُھونڈا نہ تھا مُجھے پا لِیا۔ مَیں نے ایک قَوم سے جو میرے نام سے نہیں کہلاتی تھی فرمایا دیکھ مَیں حاضِر ہُوں۔
- کیونکہ خُداوند اِسرائیل کے گھرانے سے یُوں فرماتا ہے کہ تُم میرے طالِب ہو اور زِندہ رہو۔
- کیونکہ اِبنِ آدمؔ کھوئے ہُوؤں کو ڈُھونڈنے اور نجات دینے آیا ہے۔
- اَے خُداوند! تُو نے مُجھے جانچ لِیا اور پہچان لِیا۔
تُو میرا اُٹھنا بَیٹھنا جانتا ہے۔
تُو میرے خیال کو دُور سے سمجھ لیتا ہے۔ - مُبارک ہیں وہ جو اُس کی شہادتوں کو مانتے ہیں
اور پُورے دِل سے اُس کے طالِب ہیں۔ - بَبر کے بچّے تو حاجتمند اور بُھوکے ہوتے ہیں
پر خُداوند کے طالِب کِسی نِعمت کے مُحتاج نہ ہوں گے۔ - بدی کے نہیں بلکہ نیکی کے طالِب ہو تاکہ زِندہ رہو اور خُداوند ربُّ الافواج تُمہارے ساتھ رہے گا جَیسا کہ تُم کہتے ہو۔
- اور بغَیر اِیمان کے اُس کو پسند آنا نامُمکِن ہے۔ اِس لِئے کہ خُدا کے پاس آنے والے کو اِیمان لانا چاہئے کہ وہ مَوجُود ہے اور اپنے طالِبوں کو بدلہ دیتا ہے۔
- جِس کو بِیوی مِلی اُس نے تُحفہ پایا اور اُس پر خُداوند کا فضل ہُؤا۔
- غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔
- حِکمت بھی تیری جان کے لِئے اَیسی ہی ہو گی۔ اگر وہ تُجھے مِل جائے تو تیرے لِئے اجر ہو گا اور تیری آس نہیں ٹُوٹے گی۔
- اور مَیں آزادی سے چلُوں گا
کیونکہ مَیں تیرے قوانِین کا طالِب رہا ہُوں۔ - میری رُوح خُدا کی۔ زِندہ خُدا کی پِیاسی ہے۔
مَیں کب جا کر خُدا کے حضُور حاضر ہُوں گا؟
متعلقہ موضوعات
قربت
خُداوند تُمہارے ساتھ ہے...
دل
اپنے دِل کی خُوب...
روح
لیکن وہاں بھی اگر...
اجر
جو کام کرو جی...
خدا
خُداوند تیرا خُدا جو...
اعتبار
مگر خُداوند سچّا ہے۔...
دن کی بائبل کی آیت
تیری شرِیعت سے مُحبّت رکھنے والے مُطمئن ہیں۔اُن کے لِئے ٹھوکر کھانے کا کوئی مَوقع نہیں۔