DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

تحفظ کے بارے میں بائبل کی آیات

  • خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تُم اِبلِیس کے منصُوبوں کے مُقابلہ میں قائِم رہ سکو۔
  • تُو میرے چِھپنے کی جگہ ہے۔ تُو مُجھے دُکھ سے بچائے رکھّے گا۔
    تُو مُجھے رہائی کے نغموں سے گھیر لے گا۔ (سِلاہ)
  • خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔
    مُصِیبت میں مُستعِد مددگار۔
  • تُو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ۔ مت ڈر اور نہ اُن سے خَوف کھا کیونکہ خُداوند تیرا خُدا خُود ہی تیرے ساتھ جاتا ہے۔ وہ تُجھ سے دست بردار نہیں ہو گا اور نہ تُجھ کو چھوڑے گا۔
  • کوئی ہتھیار جو تیرے خِلاف بنایا جائے کام نہ آئے گا
    اور جو زُبان عدالت میں تُجھ پر چلے گی تُو اُسے مُجرِم ٹھہرائے گی۔
    خُداوند فرماتا ہے یہ میرے بندوں کی مِیراث ہے
    اور اُن کی راست بازی مُجھ سے ہے۔
  • اِس واسطے ہم دِلیری کے ساتھ کہتے ہیں کہ
    خُداوند میرا مددگار ہے۔
    مَیں خَوف نہ کرُوں گا۔
    اِنسان میرا کیا کرے گا؟
  • تُو نے مُجھ کو اپنی نجات کی سِپر بخشی
    اور تیرے دہنے ہاتھ نے مُجھے سنبھالا
    اور تیری نرمی نے مُجھے بزُرگ بنایا ہے۔
    تُو نے میرے نِیچے میرے قدم کُشادہ کر دِئے۔
    اور میرے پاؤں نہیں پِھسلے۔
  • اَے خُدا! میری حِفاظت کر کیونکہ مَیں تُجھ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔
  • خُداوند تُمہاری طرف سے جنگ کرے گا اور تُم خاموش رہو گے۔
  • خُداوند میری طرف ہے مَیں نہیں ڈرنے کا۔
    اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟
  • تُو میرے چِھپنے کی جگہ اور میری سِپر ہے۔
    مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔
  • جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں مَیں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔
  • مَیں تُمہارے بُڑھاپے تک وُہی ہُوں
    اور سر سفید ہونے تک تُم کو اُٹھائے پِھروں گا۔
    مَیں ہی نے خلق کِیا اور مَیں ہی اُٹھاتا رہُوں گا۔
    مَیں ہی لِئے چلُوں گا اور رہائی دُوں گا۔
  • لیکن خُدا کی راہ کامِل ہے۔
    خُداوند کا کلام تایا ہُؤا ہے۔
    وہ اُن سب کی سِپر ہے جو اُس پر بھروسا
    رکھتے ہیں۔
  • وہ تُجھے اپنے پروں سے چِھپا لے گا
    اور تُجھے اُس کے بازُوؤں کے نِیچے پناہ مِلے گی۔
    اُس کی سچّائی ڈھال اور سِپر ہے۔
  • لیکن مَیں تیری قُدرت کا گِیت گاؤُں گا
    بلکہ صُبح کو بُلند آواز سے تیری شفقت کا گِیت گاؤُں گا
    کیونکہ تُو میرا اُونچا بُرج ہے
    اور میری مُصِیبت کے دِن میری پناہ گاہ۔
  • اپنے دِل کی خُوب حِفاظت کر کیونکہ زِندگی کا سرچشمہ وُہی ہے۔
  • پس ہم اِن باتوں کی بابت کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کَون ہمارا مُخالِف ہے؟
  • لیکن تُو اَے خُداوند! ہر طرف میری سِپر ہے۔
    میرا فخر اور سرفراز کرنے والا۔
  • مَیں نے خُداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھّا ہے۔
    چُونکہ وہ میرے دہنے ہاتھ ہے اِس لِئے مُجھے
    جُنبِش نہ ہو گی۔
  • کیا تُو نہیں سمجھتا کہ مَیں اپنے باپ سے مِنّت کر سکتا ہُوں اور وہ فرِشتوں کے بارہ تُمن سے زِیادہ میرے پاس ابھی مَوجُود کر دے گا؟
  • خُداوند پر توکُّل کرنا
    اِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
  • خُدا کا ہر ایک سُخن پاک ہے۔ وہ اُن کی سِپر ہے جِن کا توکُّل اُس پر ہے۔
  • خُداوند کا نام مُحکم بُرج ہے۔ صادِق اُس میں بھاگ جاتا ہے اور امن میں رہتا ہے۔
  • کیونکہ خُداوند کے سِوا اَور کَون خُدا ہے؟
    اور ہمارے خُدا کو چھوڑ کر اَور کَون چٹان ہے؟

خُداوند بھلا ہے
اور مُصِیبت کے دِن پناہ گاہ ہے۔
وہ اپنے توکُّل کرنے والوں کو جانتا ہے۔
مزید پڑھ...

دن کی بائبل کی آیت

مگر فرِشتہ نے اُن سے کہا ڈرو مت کیونکہ دیکھو مَیں تُمہیں بڑی خُوشی کی بشارت دیتا ہُوں جو ساری اُمّت کے واسطے ہو گی۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

یِسُوعؔ نے اُن کی طرف نظر کر کے کہا یہ آدمِیوں سے تو نہیں ہو سکتا لیکن خُدا سے ہو سکتا ہے کیونکہ خُدا سے سب کُچھ ہو سکتا ہے۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں