انحصار کے بارے میں بائبل کی آیات
- کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا
تیرا دہنا ہاتھ پکڑ کر کہُوں گا مت ڈر۔ مَیں تیری مدد کرُوں گا۔ - سارے دِل سے خُداوند پر توکُّل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اور وہ تیری راہنُمائی کرے گا۔
- آدمی کا دِل اپنی راہ ٹھہراتا ہے پر خُداوند اُس کے قدموں کی راہنُمائی کرتا ہے۔
- گو میرا جِسم اور میرا دِل زائل ہو جائیں
تَو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اور میرا بخرہ ہے۔ - مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤُں گا۔
میری کُمک کہاں سے آئے گی؟
میری کُمک خُداوند سے ہے
جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔ - آدمی کے دِل میں بُہت سے منصُوبے ہیں لیکن صِرف خُداوند کا اِرادہ ہی قائِم رہے گا۔
- مَیں انگُور کا درخت ہُوں تُم ڈالِیاں ہو۔ جو مُجھ میں قائِم رہتا ہے اور مَیں اُس میں وُہی بُہت پَھل لاتا ہے کیونکہ مُجھ سے جُدا ہو کر تُم کُچھ نہیں کر سکتے۔
- وہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔
- یہ نہیں کہ مَیں مُحتاجی کے لِحاظ سے کہتا ہُوں کیونکہ مَیں نے یہ سِیکھا ہے کہ جِس حالت میں ہُوں اُسی پر راضی رہُوں۔
- وہ تیرے پاؤں کو پِھسلنے نہ دے گا۔
تیرا مُحافِظ اُونگھنے کا نہیں۔ - پس کل کے لِئے فِکر نہ کرو کیونکہ کل کا دِن اپنے لِئے آپ فِکر کر لے گا۔ آج کے لِئے آج ہی کا دُکھ کافی ہے۔
- آپس میں یک دِل رہو۔ اُونچے اُونچے خیال نہ باندھو بلکہ اَدنیٰ لوگوں کی طرف مُتوجِّہ ہو۔ اپنے آپ کو عقل مند نہ سمجھو۔
- خُداوند میرا چَوپان ہے۔ مُجھے کمی نہ ہو گی۔
وہ مُجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے۔
وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔ - مَیں نے خُداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھّا ہے۔
چُونکہ وہ میرے دہنے ہاتھ ہے اِس لِئے مُجھے
جُنبِش نہ ہو گی۔ - خُداوند تُمہاری طرف سے جنگ کرے گا اور تُم خاموش رہو گے۔
- اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائے
تو بنانے والوں کی مِحنت عبث ہے۔
اگر خُداوند ہی شہر کی حِفاظت نہ کرے
تو نِگہبان کا جاگنا عبث ہے۔ - خُداوند ہی کی برکت دَولت بخشتی ہے اور وہ اُس کے ساتھ دُکھ نہیں مِلاتا۔
- جب مَیں نے کہا میرا پاؤں پِھسل چلا
تو اَے خُداوند! تیری شفقت نے مُجھے
سنبھال لِیا۔ - پر مَیں کَون اور میرے لوگوں کی حقِیقت کیا کہ ہم اِس طرح سے خُوشی خُوشی نذرانہ دینے کے قابِل ہوں؟ کیونکہ سب چِیزیں تیری طرف سے مِلتی ہیں اور تیری ہی چِیزوں میں سے ہم نے تُجھے دِیا ہے۔
- مَیں نے مُصِیبت میں خُداوند سے دُعا کی۔
خُداوند نے مُجھے جواب دِیا اور کُشادگی بخشی۔ - اِقبال مندی کے دِن خُوشی میں مشغُول ہو پر مُصِیبت کے دِن میں سوچ بلکہ خُدا نے اِس کو اُس کے مُقابِل بنار کھّا ہے تاکہ اِنسان اپنے بعد کی کِسی بات کو دریافت نہ کر سکے۔
- اَے خُدا! میری حِفاظت کر کیونکہ مَیں تُجھ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔
- اور جو جِسمانی ہیں وہ خُدا کو خُوش نہیں کر سکتے۔
- کیونکہ نہ تو یہ اپنی تلوار سے اِس مُلک پر قابِض ہُوئے
اور نہ اِن کے بازُو نے اِن کو بچایا
بلکہ تیرے دہنے ہاتھ اور تیرے بازُو اور تیرے
چہرے کے نُور نے اِن کو فتح بخشی
کیونکہ تُو اِن سے خُوشنُود تھا۔ - اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! ہم کو بحال کر۔
اپنا چہرہ چمکا تو ہم بچ جائیں گے۔
متعلقہ موضوعات
زندگی
خُداوند ہر بلا سے...
بھروسہ
سارے دِل سے خُداوند...
سامان
اور مُحبّت اور نیک...
تحفظ
خُدا کے سب ہتھیار...
خدا
خُداوند تیرا خُدا جو...
طاقت
تُو مت ڈر کیونکہ...
دن کی بائبل کی آیت
تیری شرِیعت سے مُحبّت رکھنے والے مُطمئن ہیں۔اُن کے لِئے ٹھوکر کھانے کا کوئی مَوقع نہیں۔
بے ترتیب بائبل آیت
وہ جو راستی سے چلتا اور صداقت کا کام کرتااور دِل سے سچ بولتا ہے۔
وہ جو اپنی زُبان سے بُہتان نہیں باندھتا
اور اپنے دوست سے بدی نہیں کرتا
اور اپنے ہمسایہ کی بدنامی نہیں سُنتا۔اگلی آیت!