DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

منصوبہ بندی کے بارے میں بائبل کی آیات

  • اپنے سب کام خُداوند پر چھوڑ دے تو تیرے اِرادے قائِم رہیں گے۔
  • کیونکہ تُم میں اَیسا کَون ہے کہ جب وہ ایک بُرج بنانا چاہے تو پہلے بَیٹھ کر لاگت کا حِساب نہ کر لے کہ آیا میرے پاس اُس کے تیّار کرنے کا سامان ہے یا نہیں؟
  • کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔
  • آدمی کا دِل اپنی راہ ٹھہراتا ہے پر خُداوند اُس کے قدموں کی راہنُمائی کرتا ہے۔
  • وہ تیرے دِل کی آرزُو بر لائے
    اور تیری سب مشوَرت پُوری کرے!
  • صلاح کے بغَیر اِرادے پُورے نہیں ہوتے پر صلاح کاروں کی کثرت سے قیام پاتے ہیں۔
  • آدمی کے دِل میں بُہت سے منصُوبے ہیں لیکن صِرف خُداوند کا اِرادہ ہی قائِم رہے گا۔
  • صُبح کو مُجھے اپنی شفقت کی خبر دے
    کیونکہ میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔
    مُجھے وہ راہ بتا جِس پر مَیں چلُوں
    کیونکہ مَیں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتا ہُوں۔
  • ہر چِیز کا ایک مَوقع اور ہر کام کا جو آسمان کے نِیچے ہوتا ہے ایک وقت ہے۔
  • خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تُمہارے خیال نہیں
    اور نہ تُمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔
  • مال دار ہونے کے لِئے پریشان نہ ہو۔ اپنی اِس دانِش مندی سے باز آ۔
  • ہم کو اپنے دِن گِننا سِکھا۔
    اَیسا کہ ہم دانا دِل حاصِل کریں۔
  • کیونکہ جِس قدر آسمان زمِین سے بُلند ہے
    اُسی قدر میری راہیں تُمہاری راہوں سے اور
    میرے خیال تُمہارے خیالوں سے بُلند ہیں۔
  • یہ بھی ربُّ الافواج سے مُقرّر ہُؤا ہے جِس کی مصلحت عجِیب اور دانائی عظِیم ہے۔
  • لیکن ہم پر خُدا نے اُن کو رُوح کے وسِیلہ سے ظاہِر کِیا کیونکہ رُوح سب باتیں بلکہ خُدا کی تَہہ کی باتیں بھی دریافت کر لیتا ہے۔
  • تُند خُو آدمی پر حسد نہ کرنا اور اُس کی کِسی روِش کو اِختیار نہ کرنا۔ کیونکہ کج رَو سے خُداوند کو نفرت ہے لیکن راست باز اُس کے محرمِ راز ہیں۔
  • یقِیناً خُداوند خُدا کُچھ نہیں کرتا جب تک کہ اپنا بھید اپنے خِدمت گُذار نبِیوں پر پہلے آشکارا نہ کرے۔

دن کی بائبل کی آیت

اُس نے جواب میں اُن سے کہا جِس کے پاس دو کُرتے ہوں وہ اُس کو جِس کے پاس نہ ہو بانٹ دے اور جِس کے پاس کھانا ہو وہ بھی اَیسا ہی کرے۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤُں گا۔
میری کُمک کہاں سے آئے گی؟
میری کُمک خُداوند سے ہے
جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔
اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں