DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

راستبازی کے بارے میں بائبل کی آیات

  • جو صداقت اور شفقت کی پَیروی کرتا ہے زِندگی اور صداقت و عِزّت پاتا ہے۔
  • وہ ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دے گا۔
  • مگر اَے مردِ خُدا! تُو اِن باتوں سے بھاگ اور راست بازی۔ دِین داری۔ اِیمان۔ مُحبّت۔ صبر اور حِلم کا طالِب ہو۔
  • کیونکہ خُداوند اِنصاف کو پسند کرتا ہے
    اور اپنے مُقدّسوں کو ترک نہیں کرتا۔
    وہ ہمیشہ کے لِئے محفُوظ ہیں۔
    پر شرِیروں کی نسل کاٹ ڈالی جائے گی۔
  • فریب نہ کھاؤ۔ خُدا ٹھٹّھوں میں نہیں اُڑایا جاتا کیونکہ آدمی جو کُچھ بوتا ہے وُہی کاٹے گا۔
  • اِنسان کی ہر ایک روِش اُس کی نظر میں راست ہے پر خُداوند دِلوں کو جانچتا ہے۔
  • بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔
  • اُسے کبھی جُنبِش نہ ہو گی۔
    صادِق کی یادگار ہمیشہ رہے گی۔
  • صداقت اور عدل خُداوند کے نزدِیک قُربانی سے زِیادہ پسندِیدہ ہیں۔
  • خُداوند کی نِگاہ صادِقوں پر ہے
    اور اُس کے کان اُن کی فریاد پر لگے رہتے ہیں۔
  • اور اگر راست بازی کی خاطِر دُکھ سہو بھی تو تُم مُبارک ہو۔ نہ اُن کے ڈرانے سے ڈرو اور نہ گھبراؤ۔
  • ہم نیک کام کرنے میں ہِمّت نہ ہاریں کیونکہ اگر بے دِل نہ ہوں گے تو عَین وقت پر کاٹیں گے۔
  • خبردار! کوئی کِسی سے بدی کے عِوض بدی نہ کرے بلکہ ہر وقت نیکی کرنے کے درپَے رہو۔ آپس میں بھی اور سب سے۔
  • جو گُناہ سے واقِف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خُدا کی راست بازی ہو جائیں۔
  • غرض اَے بھائِیو! جِتنی باتیں سچ ہیں اور جِتنی باتیں شرافت کی ہیں اور جِتنی باتیں واجِب ہیں اور جِتنی باتیں پاک ہیں اور جِتنی باتیں پسندِیدہ ہیں اور جِتنی باتیں دِلکش ہیں غرض جو نیکی اور تعرِیف کی باتیں ہیں اُن پر غَور کِیا کرو۔
  • کیونکہ خُدا کا وہ فضل ظاہِر ہُؤا ہے جو سب آدمِیوں کی نجات کا باعِث ہے۔ اور ہمیں تربِیّت دیتا ہے تاکہ بے دینی اور دُنیَوی خواہِشوں کا اِنکار کر کے اِس مَوجُودہ جہان میں پرہیزگاری اور راست بازی اور دِین داری کے ساتھ زِندگی گُذاریں۔
  • اور صُلح کرانے والوں کے لِئے راست بازی کا پَھل صُلح کے ساتھ بویا جاتا ہے۔
  • مُبارک ہے وہ آدمی جو شرِیروں کی صلاح پر نہیں چلتا
    اور خطاکاروں کی راہ میں کھڑا نہیں ہوتا
    اور ٹھٹّھابازوں کی مجلِس میں نہیں بَیٹھتا۔
  • اپنی راہ خُداوند پر چھوڑ دے
    اور اُس پر توکُّل کر۔ وُہی سب کُچھ کرے گا۔
    وہ تیری راست بازی کو نُور کی طرح
    اور تیرے حق کو دوپہر کی طرح رَوشن کرے گا۔
  • شرارت کے خزانے عبث ہیں لیکن صداقت مَوت سے چُھڑاتی ہے۔
  • مُبارک ہیں وہ جو راست بازی کے بُھوکے اور پِیاسے ہیں
    کیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔
  • شرِیر کی کمائی باطِل ہے لیکن صداقت بونے والا حقِیقی اجر پاتا ہے۔
  • اور اگر تُم اُن ہی کا بَھلا کرو جو تُمہارا بَھلا کریں تو تُمہارا کیا اِحسان ہے؟ کیونکہ گُنہگار بھی اَیسا ہی کرتے ہیں۔
  • جلد بازی سے کِسی چِیز کو مُقدّس ٹھہرانا اور مَنّت ماننے کے بعد دریافت کرنا آدمی کے لِئے پھندا ہے۔
  • مَیں پُورے دِل سے تیرا طالِب ہُؤا ہُوں
    مُجھے اپنے فرمان سے بھٹکنے نہ دے۔

خُدا کے نزدِیک جاؤ تو وہ تُمہارے نزدِیک آئے گا۔ اَے گُنہگارو! اپنے ہاتھوں کو صاف کرو اور اَے دو دِلو! اپنے دِلوں کو پاک کرو۔
مزید پڑھ...

دن کی بائبل کی آیت

اَے خُداوند! مَیں نے گہراؤ میں سے تیرے حضُور فریاد کی ہے۔
اَے خُداوند! میری آواز سُن لے۔
میری اِلتجا کی آواز پر
تیرے کان لگے رہیں۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادِر ہے۔
وُہی بچا لے گا۔
وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کر خُوشی کرے گا۔
وہ اپنی مُحبّت میں مسرُور رہے گا۔
وہ گاتے ہُوئے تیرے لِئے شادمانی کرے گا۔
اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں