خوف کے بارے میں بائبل کی آیات
- تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔
ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں
مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا
اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔ - جِس وقت مُجھے ڈر لگے گا
مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔ - کیا مَیں نے تُجھ کو حُکم نہیں دِیا؟ سو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ خَوف نہ کھا اور بے دِل نہ ہو کیونکہ خُداوند تیرا خُدا جہاں جہاں تُو جائے تیرے ساتھ رہے گا۔
- کِسی بات کی فِکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری درخواستیں دُعا اور مِنّت کے وسِیلہ سے شُکرگُذاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔ تو خُدا کا اِطمِینان جو سمجھ سے بِالکُل باہر ہے تُمہارے دِلوں اور خیالوں کو مسِیح یِسُوع میں محفُوظ رکھّے گا۔
- کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا
تیرا دہنا ہاتھ پکڑ کر کہُوں گا مت ڈر۔ مَیں تیری مدد کرُوں گا۔ - خُداوند میری طرف ہے مَیں نہیں ڈرنے کا۔
اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟ - مُحبّت میں خَوف نہیں ہوتا بلکہ کامِل مُحبّت خَوف کو دُور کر دیتی ہے کیونکہ خَوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خَوف کرنے والا مُحبّت میں کامِل نہیں ہُؤا۔
- اور اپنی ساری فِکر اُسی پر ڈال دو کیونکہ اُس کو تُمہاری فِکر ہے۔
- بلکہ خواہ مَوت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گُذر ہو
مَیں کِسی بلا سے نہیں ڈرُوں گا کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے۔
تیرے عصا اور تیری لاٹھی سے مُجھے تسلّی ہے۔ - کیونکہ خُدا نے ہمیں دہشت کی رُوح نہیں بلکہ قُدرت اور مُحبّت اور تربِیّت کی رُوح دی ہے۔
- اِنسان کا ڈر پھندا ہے لیکن جو کوئی خُداوند پر توکُّل کرتا ہے محفُوظ رہے گا۔
- تُو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ۔ مت ڈر اور نہ اُن سے خَوف کھا کیونکہ خُداوند تیرا خُدا خُود ہی تیرے ساتھ جاتا ہے۔ وہ تُجھ سے دست بردار نہیں ہو گا اور نہ تُجھ کو چھوڑے گا۔
- خُداوند میری رَوشنی اور میری نجات ہے۔ مُجھے
کِس کی دہشت؟
خُداوند میری زِندگی کا پُشتہ ہے۔ مُجھے کِس
کی ہَیبت؟ - مَیں خُداوند کا طالِب ہُؤا۔ اُس نے مُجھے جواب دِیا
اور میری ساری دہشت سے مُجھے رہائی بخشی۔ - اور خُداوند ہی تیرے آگے آگے چلے گا۔ وہ تیرے ساتھ رہے گا۔ وہ تُجھ سے نہ دست بردار ہو گا نہ تُجھے چھوڑے گا سو تُو خَوف نہ کر اور بے دِل نہ ہو۔
- تُمہارا دِل نہ گھبرائے۔ تُم خُدا پر اِیمان رکھتے ہو مُجھ پر بھی اِیمان رکھّو۔
- کیونکہ تُم کو غُلامی کی رُوح نہیں مِلی جِس سے پِھر ڈر پَیدا ہو بلکہ لے پالک ہونے کی رُوح مِلی جِس سے ہم ابّا یعنی اَے باپ کہہ کر پُکارتے ہیں۔
- کیا پَیسے کی دو چِڑِیاں نہیں بِکتِیں؟ اور اُن میں سے ایک بھی تُمہارے باپ کی مرضی بغَیر زمِین پر نہیں گِر سکتی۔ بلکہ تُمہارے سر کے بال بھی سب گِنے ہُوئے ہیں۔ پس ڈرو نہیں۔ تُمہاری قدر تو بُہت سی چِڑِیوں سے زِیادہ ہے۔
- اِس واسطے ہم دِلیری کے ساتھ کہتے ہیں کہ
خُداوند میرا مددگار ہے۔
مَیں خَوف نہ کرُوں گا۔
اِنسان میرا کیا کرے گا؟ - لیکن اُنہوں نے اُسے جِھیل پر چلتے دیکھ کر خیال کِیا کہ بُھوت ہے اور چِلاّ اُٹھے۔ کیونکہ سب اُسے دیکھ کر گھبرا گئے تھے
مگر اُس نے فی الفَور اُن سے باتیں کِیں اور کہا خاطِر جمع رکھّو۔ مَیں ہُوں۔ ڈرو مت۔ - اَے چھوٹے گلّے نہ ڈر کیونکہ تُمہارے باپ کو پسند آیا کہ تُمہیں بادشاہی دے۔
- اور اگر راست بازی کی خاطِر دُکھ سہو بھی تو تُم مُبارک ہو۔ نہ اُن کے ڈرانے سے ڈرو اور نہ گھبراؤ۔
- میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔
میرا توکُّل خُدا پر ہے۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔
بشر میرا کیا کر سکتا ہے؟ - یِسُوعؔ نے سُن کر اُسے جواب دِیا کہ خَوف نہ کر فقط اِعتقاد رکھ۔ وہ بچ جائے گی۔
- جَیسے باپ اپنے بیٹوں پر ترس کھاتا ہے
وَیسے ہی خُداوند اُن پر جو اُس سے ڈرتے ہیں
ترس کھاتا ہے۔
متعلقہ موضوعات
بھروسہ
سارے دِل سے خُداوند...
ہمت
اور خُداوند ہی تیرے...
حوصلہ افزائی
لیکن خُداوند کا اِنتظار...
فکر مند
کِسی بات کی فِکر...
خدا
خُداوند تیرا خُدا جو...
تحفظ
خُدا کے سب ہتھیار...
دن کی بائبل کی آیت
وُہی اکیلا میری چٹان اور میری نجات ہے۔وُہی میرا اُونچا بُرج ہے۔ مُجھے جُنبِش نہ ہو گی۔