- فرِشتہ نے اُس سے کہا اَے مریمؔ! خَوف نہ کر کیونکہ خُدا کی طرف سے تُجھ پر فضل ہُؤا ہے اور دیکھ تُو حامِلہ ہو گی اور تیرے بیٹا ہو گا۔ اُس کا نام یِسُوعؔ رکھنا۔
- تُم کو تسلّی دینے والا مَیں ہی ہُوں۔
تُو کَون ہے جو فانی اِنسان سے اور آدمؔ زاد سے
جو گھاس کی مانِند ہو جائے گا ڈرتا ہے۔ - خواہ میرے خِلاف لشکر خَیمہ زن ہو
میرا دِل نہیں ڈرے گا۔
خواہ میرے مُقابلہ میں جنگ برپا ہو
تَو بھی مَیں خاطِر جمع رہُوں گا۔ - آہ! تُو نے اپنے ڈرنے والوں کے لِئے
کَیسی بڑی نِعمت رکھ چھوڑی ہے۔
جِسے تُو نے بنی آدمؔ کے سامنے
اپنے توکُّل کرنے والوں کے لِئے تیّار کِیا۔ - جو بدن کو قتل کرتے ہیں اور رُوح کو قتل نہیں کر سکتے اُن سے نہ ڈرو بلکہ اُسی سے ڈرو جو رُوح اور بدن دونوں کو جہنّم میں ہلاک کر سکتا ہے۔
- کیا دو پَیسے کی پانچ چِڑیاں نہیں بِکتِیں؟ تَو بھی خُدا کے حضُور اُن میں سے ایک بھی فراموش نہیں ہوتی۔ بلکہ تُمہارے سر کے سب بال بھی گِنے ہُوئے ہیں۔ ڈرو مت۔ تُمہاری قدر تو بُہت سی چِڑیوں سے زِیادہ ہے۔
- مگر فرِشتہ نے اُن سے کہا ڈرو مت کیونکہ دیکھو مَیں تُمہیں بڑی خُوشی کی بشارت دیتا ہُوں جو ساری اُمّت کے واسطے ہو گی۔
- آدمی کی جان کا کفّارہ اُس کا مال ہے پر کنگال دھمکی کو نہیں سُنتا۔
- کیونکہ اُن کے آئِین بطالت ہیں
چُنانچہ کوئی جنگل میں کُلہاڑی سے درخت کاٹتا ہے
جو بڑھئی کے ہاتھ کا کام ہے۔
وہ اُسے چاندی اور سونے سے آراستہ کرتے ہیں
اور اُس میں ہتھوڑوں سے میخیں لگا کر اُسے
مضبُوط کرتے ہیں تاکہ قائِم رہے۔
وہ کھجُور کی مانِند مخرُوطی سُتُون ہیں
پر بولتے نہیں۔
اُن کو اُٹھا کر لے جانا پڑتا ہے
کیونکہ وہ چل نہیں سکتے۔
اُن سے نہ ڈرو
کیونکہ وہ نُقصان نہیں پُہنچا سکتے اور اُن سے
فائِدہ بھی نہیں پُہنچ سکتا۔
متعلقہ موضوعات
بھروسہ
سارے دِل سے خُداوند...
ہمت
اور خُداوند ہی تیرے...
حوصلہ افزائی
لیکن خُداوند کا اِنتظار...
فکر مند
کِسی بات کی فِکر...
خدا
خُداوند تیرا خُدا جو...
تحفظ
خُدا کے سب ہتھیار...
دن کی بائبل کی آیت
یہ جلال کا بادشاہ کَون ہے؟لشکروں کا خُداوند۔
وُہی جلال کا بادشاہ ہے۔ (سِلاہ)
بے ترتیب بائبل آیت
(بیتھ) جوان اپنی روِش کِس طرح پاک رکھّے؟تیرے کلام کے مُطابِق اُس پر نِگاہ رکھنے سے۔اگلی آیت!