حفاظت کے بارے میں بائبل کی آیات
- مگر خُداوند سچّا ہے۔ وہ تُم کو مضبُوط کرے گا اور اُس شرِیر سے محفُوظ رکھّے گا۔
- خُداوند میری رَوشنی اور میری نجات ہے۔ مُجھے
کِس کی دہشت؟
خُداوند میری زِندگی کا پُشتہ ہے۔ مُجھے کِس
کی ہَیبت؟ - جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔
وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔
مَیں خُداوند کے بارے میں کہُوں گا وُہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے۔
وہ میرا خُدا ہے جِس پر میرا توکُّل ہے۔ - خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔
مُصِیبت میں مُستعِد مددگار۔ - تُو میرے چِھپنے کی جگہ ہے۔ تُو مُجھے دُکھ سے بچائے رکھّے گا۔
تُو مُجھے رہائی کے نغموں سے گھیر لے گا۔ (سِلاہ) - مَیں سلامتی سے لیٹ جاؤُں گا اور سو رہُوں گا
کیونکہ اَے خُداوند! فقط تُو ہی مُجھے مُطمئن رکھتا ہے۔ - خُداوند بھلا ہے
اور مُصِیبت کے دِن پناہ گاہ ہے۔
وہ اپنے توکُّل کرنے والوں کو جانتا ہے۔ - اپنا بوجھ خُداوند پر ڈال دے۔ وہ تُجھے سنبھالے گا۔
وہ صادِق کو کبھی جُنبش نہ کھانے دے گا۔ - وہ تُجھے اپنے پروں سے چِھپا لے گا
اور تُجھے اُس کے بازُوؤں کے نِیچے پناہ مِلے گی۔
اُس کی سچّائی ڈھال اور سِپر ہے۔ - ہوشیار بلا کو دیکھ کر چِھپ جاتا ہے لیکن نادان بڑھے چلے جاتے اور نُقصان اُٹھاتے ہیں۔
- جِس کا دِل قائِم ہے تُو اُسے سلامت رکھّے گا
کیونکہ اُس کا توکُّل تُجھ پر ہے۔ - راست رَو بے کھٹکے چلتا ہے لیکن جو کج روی کرتا ہے ظاہِر ہو جائے گا۔
- مَیں یہ درخواست نہیں کرتا کہ تُو اُنہیں دُنیا سے اُٹھا لے بلکہ یہ کہ اُس شرِیر سے اُن کی حِفاظت کر۔
- خُداوند میرے لِئے سب کُچھ کرے گا۔
اَے خُداوند! تیری شفقت ابدی ہے۔
اپنی دست کاری کو ترک نہ کر۔ - پس اَوروں کی طرح سو نہ رہیں بلکہ جاگتے اور ہوشیار رہیں۔
- خُداوند پر توکُّل کرنا
اِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔ - کیونکہ مَیں نے تھکی جان کو آسُودہ اور ہر غمگِین رُوح کو سیر کِیا ہے۔
- خُداوند کا نام مُحکم بُرج ہے۔ صادِق اُس میں بھاگ جاتا ہے اور امن میں رہتا ہے۔
- وُہی اکیلا میری چٹان اور میری نجات ہے۔
وُہی میرا اُونچا بُرج ہے۔ مُجھے زِیادہ جُنبِش نہ ہو گی۔ - خُداوند پر توکُّل کر اور نیکی کر۔
مُلک میں آباد رہ اور اُس کی وفاداری سے پرورِش پا۔ - خُداوند مظلُوموں کے لِئے اُونچا بُرج ہو گا۔
مُصِیبت کے ایّام میں اُونچا بُرج۔ - خواہ میرے خِلاف لشکر خَیمہ زن ہو
میرا دِل نہیں ڈرے گا۔
خواہ میرے مُقابلہ میں جنگ برپا ہو
تَو بھی مَیں خاطِر جمع رہُوں گا۔ - پس خُدا کے تابِع ہو جاؤ اور اِبلِیس کا مُقابلہ کرو تو وہ تُم سے بھاگ جائے گا۔
- اِس واسطے تُم خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ بُرے دِن میں مُقابلہ کر سکو اور سب کاموں کو انجام دے کر قائِم رہ سکو۔
- اَے خُداوند! تُو مُجھے شِفا بخشے تو مَیں شِفا پاؤُں گا۔ تُو ہی بچائے تو بچُوں گا کیونکہ تُو میرا فخر ہے۔
متعلقہ موضوعات
تحفظ
خُدا کے سب ہتھیار...
اعتبار
مگر خُداوند سچّا ہے۔...
بھروسہ
سارے دِل سے خُداوند...
شیطان
تُم ہوشیار اور بیدار...
وفا داری
یہ خُداوند کی شفقت...
خوف
تُو مت ڈر کیونکہ...
دن کی بائبل کی آیت
تُو مُجھے زِندگی کی راہ دِکھائے گا۔تیرے حضُور میں کامِل شادمانی ہے۔
تیرے دہنے ہاتھ میں دائِمی خُوشی ہے۔
بے ترتیب بائبل آیت
کیا یہ مُمکِن ہے کہ کوئی ماں اپنے شِیرخوار بچّے کو بُھول جائےاور اپنے رَحِم کے فرزند پر ترس نہ کھائے؟
ہاں وہ شاید بُھول جائے
پر مَیں تُجھے نہ بُھولُوں گا۔
دیکھ مَیں نے تیری صُورت اپنی ہتھیلِیوں پر کھود رکھّی ہے
اور تیری شہر پناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔اگلی آیت!