آرام کے بارے میں بائبل کی آیات
- اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔
- میری جان کو خُدا ہی کی آس ہے۔
میری نجات اُسی سے ہے۔ - مَیں سلامتی سے لیٹ جاؤُں گا اور سو رہُوں گا
کیونکہ اَے خُداوند! فقط تُو ہی مُجھے مُطمئن رکھتا ہے۔ - خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ راستوں پر کھڑے ہو اور دیکھو اور پُرانے راستوں کی بابت پُوچھو کہ اچّھی راہ کہاں ہے؟ اُسی پر چلو اور تُمہاری جان راحت پائے گی
پر اُنہوں نے کہا ہم اُس پر نہ چلیں گے۔ - خُداوند میرا چَوپان ہے۔ مُجھے کمی نہ ہو گی۔
وہ مُجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے۔
وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔ - جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔
وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔
مَیں خُداوند کے بارے میں کہُوں گا وُہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے۔
وہ میرا خُدا ہے جِس پر میرا توکُّل ہے۔ - پس خُدا کی اُمّت کے لِئے سَبت کا آرام باقی ہے۔ کیونکہ جو اُس کے آرام میں داخِل ہُؤا اُس نے بھی خُدا کی طرح اپنے کاموں کو پُورا کر کے آرام کِیا۔
- میرا جُؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو۔ کیونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن۔ تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی۔ کیونکہ میرا جُؤا مُلائِم ہے اور میرا بوجھ ہلکا۔
- آزما کر دیکھو کہ خُداوند کَیسا مہربان ہے۔
مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکُّل کرتا ہے۔ - پس آؤ ہم اُس آرام میں داخِل ہونے کی کوشِش کریں تاکہ اُن کی طرح نافرمانی کر کے کوئی شخص گِر نہ پڑے۔
- سب چِیزوں کا خاتِمہ جلد ہونے والا ہے۔ پس ہوشیار رہو اور دُعا کرنے کے لِئے تیّار۔
- تُو خُداوند اپنے خُدا کے حُکم کے مُطابِق سبت کے دِن کو یاد کر کے پاک ماننا۔ چھ دِن تک تو مِحنت کر کے اپنا سارا کام کاج کرنا۔ لیکن ساتواں دِن خُداوند تیرے خُدا کا سبت ہے۔ اُس میں نہ تُو کوئی کام کرے نہ تیرا بیٹا نہ تیری بیٹی نہ تیرا غُلام نہ تیری لَونڈی نہ تیرا بَیل نہ تیرا گدھا نہ تیرا اَور کوئی جانور اور نہ کوئی مُسافِر جو تیرے پھاٹکوں کے اندر ہو تاکہ تیرا غُلام اور تیری لَونڈی بھی تیری طرح آرام کریں۔
- اَے میری جان! خُدا ہی کی آس رکھ
کیونکہ اُسی سے مُجھے اُمّید ہے۔
متعلقہ موضوعات
روح
لیکن وہاں بھی اگر...
سبت
یاد کر کے تُو...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
حفاظت
مگر خُداوند سچّا ہے۔...
برکت
خُداوند تُجھے برکت دے...
حوصلہ افزائی
لیکن خُداوند کا اِنتظار...
دن کی بائبل کی آیت
اَے خُدا تُو آسمان پر سرفراز ہو!تیرا جلال ساری زمِین پر ہو!