DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

خدا کا کلام کے بارے میں بائبل کی آیات

  • کیونکہ خُدا کا کلام زِندہ اور مُؤثِر اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زِیادہ تیز ہے اور جان اور رُوح اور بند بند اور گُودے کو جُدا کر کے گُذر جاتا ہے اور دِل کے خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے۔
  • ہر ایک صحِیفہ جو خُدا کے اِلہام سے ہے تعلِیم اور اِلزام اور اِصلاح اور راست بازی میں تربِیّت کرنے کے لِئے فائِدہ مند بھی ہے۔ تاکہ مردِ خُدا کامِل بنے اور ہر ایک نیک کام کے لِئے بِالکُل تیّار ہو جائے۔
  • (نون) تیرا کلام میرے قدموں کے لِئے چراغ
    اور میری راہ کے لِئے رَوشنی ہے۔
  • لیکن کلام پر عمل کرنے والے بنو نہ محض سُننے والے جو اپنے آپ کو دھوکا دیتے ہیں۔
  • (بیتھ) جوان اپنی روِش کِس طرح پاک رکھّے؟
    تیرے کلام کے مُطابِق اُس پر نِگاہ رکھنے سے۔
  • اُس نے کہا ہاں۔ مگر زِیادہ مُبارک وہ ہیں جو خُدا کا کلام سُنتے اور اُس پر عمل کرتے ہیں۔
  • ہاں گھاس مُرجھاتی ہے۔ پُھول کُملاتا ہے
    پر ہمارے خُدا کا کلام ابد تک قائِم ہے۔
  • لیکن خُدا کی راہ کامِل ہے۔
    خُداوند کا کلام تایا ہُؤا ہے۔
    وہ اُن سب کی سِپر ہے جو اُس پر بھروسا
    رکھتے ہیں۔
  • پس جو کوئی میری یہ باتیں سُنتا اور اُن پر عمل کرتا ہے وہ اُس عقل مند آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے چٹان پر اپنا گھر بنایا۔
  • آسمان اور زمِین ٹل جائیں گے لیکن میری باتیں ہرگِز نہ ٹلیں گی۔
  • سب کام شِکایت اور تکرار بغَیر کِیا کرو۔ تاکہ تُم بے عَیب اور بھولے ہو کر ٹیڑھے اور کجرَو لوگوں میں خُدا کے بے نُقص فرزند بنے رہو (جِن کے درمِیان تُم دُنیا میں چَراغوں کی طرح دِکھائی دیتے ہو۔ اور زِندگی کا کلام پیش کرتے ہو)۔
  • تیری باتوں کی تشرِیح نُور بخشتی ہے۔
    وہ سادہ دِلوں کو عقل مند بناتی ہے۔
  • اُس نے جواب میں کہا لِکھا ہے کہ آدمی صِرف روٹی ہی سے جِیتا نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو خُدا کے مُنہ سے نِکلتی ہے۔
  • اِبتدا میں کلام تھا اور کلام خُدا کے ساتھ تھا اور کلام خُدا تھا۔
  • کیونکہ خُداوند کا کلام راست ہے
    اور اُس کے سب کام باوفا ہیں۔
  • جو مُجھ پر اِیمان لائے گا اُس کے اندر سے جَیسا کہ کِتابِ مُقدّس میں آیا ہے زِندگی کے پانی کی ندِیاں جاری ہوں گی۔
  • میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔
    میرا توکُّل خُدا پر ہے۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔
    بشر میرا کیا کر سکتا ہے؟
  • نَوزاد بچّوں کی مانِند خالِص رُوحانی دُودھ کے مُشتاق رہو تاکہ اُس کے ذرِیعہ سے نجات حاصِل کرنے کے لِئے بڑھتے جاؤ۔
  • کیونکہ خُداوند حِکمت بخشتا ہے۔ عِلم و فہم اُسی کے مُنہ سے نِکلتے ہیں۔
  • پس یِسُوعؔ نے اُن یہُودِیوں سے کہا جِنہوں نے اُس کا یقِین کِیا تھا کہ اگر تُم میرے کلام پر قائِم رہو گے تو حقِیقت میں میرے شاگِرد ٹھہرو گے۔ اور سچّائی سے واقِف ہو گے اور سچّائی تُم کو آزاد کرے گی۔
  • تُو میرے چِھپنے کی جگہ اور میری سِپر ہے۔
    مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔
  • اُسی طرح میرا کلام جو میرے مُنہ سے نِکلتا ہے ہو گا۔
    وہ بے انجام میرے پاس واپس نہ آئے گا
    بلکہ جو کُچھ میری خواہِش ہو گی وہ اُسے پُورا کرے گا
    اور اُس کام میں جِس کے لِئے مَیں نے اُسے بھیجا مُوثّرِ ہو گا۔
  • اِس لِئے ساری نجاست اور بدی کے فُضلہ کو دُور کر کے اُس کلام کو حلِیمی سے قبُول کر لو جو دِل میں بویا گیا اور تُمہاری رُوحوں کو نجات دے سکتا ہے۔
  • اور کلام مُجسّم ہُؤا اور فضل اور سچّائی سے معمُور ہو کر ہمارے درمِیان رہا اور ہم نے اُس کا اَیسا جلال دیکھا جَیسا باپ کے اِکلَوتے کا جلال۔
  • اور اُس نے تُجھ کو عاجِز کِیا بھی اور تُجھ کو بُھوکا ہونے دِیا اور وہ مَنّ جِسے نہ تُو نہ تیرے باپ دادا جانتے تھے تُجھ کو کِھلایا تاکہ تُجھ کو سِکھائے کہ اِنسان صِرف روٹی ہی سے جِیتا نہیں رہتا بلکہ ہر بات سے جو خُداوند کے مُنہ سے نِکلتی ہے وہ جِیتا رہتا ہے۔

تُو نے مُجھ کو اپنی نجات کی سِپر بخشی
اور تیرے دہنے ہاتھ نے مُجھے سنبھالا
اور تیری نرمی نے مُجھے بزُرگ بنایا ہے۔
تُو نے میرے نِیچے میرے قدم کُشادہ کر دِئے۔
اور میرے پاؤں نہیں پِھسلے۔
مزید پڑھ...

دن کی بائبل کی آیت

تُو مُجھے زِندگی کی راہ دِکھائے گا۔
تیرے حضُور میں کامِل شادمانی ہے۔
تیرے دہنے ہاتھ میں دائِمی خُوشی ہے۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں