پیارکے بارے میں بائبل کی آیات
- مُحبّت صابِر ہے اور مِہربان۔ مُحبّت حَسد نہیں کرتی۔ مُحبّت شَیخی نہیں مارتی اور پُھولتی نہیں۔ نازیبا کام نہیں کرتی۔ اپنی بِہتری نہیں چاہتی۔ جُھنجھلاتی نہیں۔ بدگُمانی نہیں کرتی۔
- جو کُچھ کرتے ہو مُحبّت سے کرو۔
- صُبح کو مُجھے اپنی شفقت کی خبر دے
کیونکہ میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔
مُجھے وہ راہ بتا جِس پر مَیں چلُوں
کیونکہ مَیں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتا ہُوں۔ - اور اِن سب کے اُوپر مُحبّت کو جو کمال کا پٹکا ہے باندھ لو۔
- شفقت اور سچّائی تُجھ سے جُدا نہ ہوں۔ تُو اُن کو اپنے گلے کا طَوق بنانا اور اپنے دِل کی تختی پر لِکھ لینا۔ یُوں تُو خُدا اور اِنسان کی نظر میں مقبُولِیتّ اور عقل مندی حاصِل کرے گا۔
- جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقِین ہے۔
خُدا مُحبّت ہے اور جو مُحبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔ - غرض اِیمان اُمّید مُحبّت یہ تِینوں دائِمی ہیں مگر افضل اِن میں مُحبّت ہے۔
- ہم اِس لِئے مُحبّت رکھتے ہیں کہ پہلے اُس نے ہم سے مُحبّت رکھّی۔
- یعنی کمال فروتنی اور حِلم کے ساتھ تحمُّل کر کے مُحبّت سے ایک دُوسرے کی برداشت کرو۔
- سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ آپس میں بڑی مُحبّت رکھّو کیونکہ مُحبّت بُہت سے گُناہوں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔
- مُحبّت بے رِیا ہو۔ بدی سے نفرت رکھّو۔ نیکی سے لِپٹے رہو۔
- کہ وہ اپنے جلال کی دَولت کے مُوافِق تُمہیں یہ عِنایت کرے کہ تُم اُس کے رُوح سے اپنی باطِنی اِنسانِیّت میں بُہت ہی زورآور ہو جاؤ۔ اور اِیمان کے وسِیلہ سے مسِیح تُمہارے دِلوں میں سکُونت کرے تاکہ تُم مُحبّت میں جڑ پکڑ کے اور بُنیاد قائِم کر کے۔
- میرا حُکم یہ ہے کہ جَیسے مَیں نے تُم سے مُحبّت رکھّی تُم بھی ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو۔
- اور اگر مُجھے نبُوّت مِلے اور سب بھیدوں اور کُل عِلم کی واقفِیت ہو اور میرا اِیمان یہاں تک کامِل ہو کہ پہاڑوں کو ہٹا دُوں اور مُحبّت نہ رکھُّوں تو مَیں کُچھ بھی نہیں۔
- خُداوند تُمہارے دِلوں کو خُدا کی مُحبّت اور مسِیح کے صبر کی طرف ہدایت کرے۔
- کیا یہ مُمکِن ہے کہ کوئی ماں اپنے شِیرخوار بچّے کو بُھول جائے
اور اپنے رَحِم کے فرزند پر ترس نہ کھائے؟
ہاں وہ شاید بُھول جائے
پر مَیں تُجھے نہ بُھولُوں گا۔
دیکھ مَیں نے تیری صُورت اپنی ہتھیلِیوں پر کھود رکھّی ہے
اور تیری شہر پناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔ - برادرانہ مُحبّت سے آپس میں ایک دُوسرے کو پیار کرو۔ عِزّت کے رُو سے ایک دُوسرے کو بِہتر سمجھو۔
- اَے شَوہرو! اپنی بِیوِیوں سے مُحبّت رکھّو جَیسے مسِیح نے بھی کلِیسیا سے مُحبّت کر کے اپنے آپ کو اُس کے واسطے مَوت کے حوالہ کر دِیا۔ تاکہ اُس کو کلام کے ساتھ پانی سے غُسل دے کر اور صاف کر کے مُقدّس بنائے۔
- خُدا کو کبھی کِسی نے نہیں دیکھا۔ اگر ہم ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھتے ہیں تو خُدا ہم میں رہتا ہے اور اُس کی مُحبّت ہمارے دِل میں کامِل ہو گئی ہے۔
- نگِین کی مانِند مُجھے اپنے دِل میں لگا رکھ اور تعوِیذ کی مانِند اپنے بازُو پر
کیونکہ عِشق مَوت کی مانِند زبردست ہے
اور غَیرت پاتال سی بے مُروّت ہے۔
اُس کے شُعلے آگ کے شُعلے ہیں
اور خُداوند کے شُعلہ کی مانِند۔ - اگر کوئی کہے کہ مَیں خُدا سے مُحبّت رکھتا ہُوں اور وہ اپنے بھائی سے عداوت رکھّے تو جُھوٹا ہے کیونکہ جو اپنے بھائی سے جِسے اُس نے دیکھا ہے مُحبّت نہیں رکھتا وہ خُدا سے بھی جِسے اُس نے نہیں دیکھا مُحبّت نہیں رکھ سکتا۔
- اِس سے زِیادہ مُحبّت کوئی شخص نہیں کرتا کہ اپنی جان اپنے دوستوں کے لِئے دے دے۔
- مُحبّت میں خَوف نہیں ہوتا بلکہ کامِل مُحبّت خَوف کو دُور کر دیتی ہے کیونکہ خَوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خَوف کرنے والا مُحبّت میں کامِل نہیں ہُؤا۔
- چُونکہ تُو میری نِگاہ میں بیش قِیمت اور مُکرّم ٹھہرا
اور مَیں نے تُجھ سے مُحبّت رکھّی
اِس لِئے مَیں تیرے بدلے لوگ اور تیری جان
کے عِوض میں اُمّتیں دے دُوں گا۔ - بلکہ جَیسا لِکھا ہے وَیسا ہی ہُؤا کہ
جو چِیزیں نہ آنکھوں نے دیکِھیں نہ کانوں نے سُنِیں
نہ آدمی کے دِل میں آئِیں۔
وہ سب خُدا نے اپنے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے تیّار کر دِیں۔
متعلقہ موضوعات
پڑوسی
دُوسرا یہ ہے کہ...
قانون
اور یہ باتیں جِن...
خدا
خُداوند تیرا خُدا جو...
یسوع
یِسُوعؔ نے اُن کی...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
اعتبار
مگر خُداوند سچّا ہے۔...
دن کی بائبل کی آیت
حالانکہ وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کِیا گیااور ہماری بدکرداری کے باعِث کُچلا گیا۔
ہماری ہی سلامتی کے لِئے اُس پر سیاست ہُوئی
تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شِفا پائیں۔