DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

بیوہ کے بارے میں بائبل کی آیات

  • اُن بیواؤں کی جو واقِعی بیوہ ہیں عِزّت کر۔
  • ہمارے خُدا اور باپ کے نزدِیک خالِص اور بے عَیب دِین داری یہ ہے کہ یتِیموں اور بیواؤں کی مُصِیبت کے وقت اُن کی خبر لیں اور اپنے آپ کو دُنیا سے بے داغ رکھّیں۔
  • تُم کِسی بیوہ یا یتِیم لڑکے کو دُکھ نہ دینا۔ اگر تُو اُن کو کِسی طرح سے دُکھ دے اور وہ مُجھ سے فریاد کریں تو مَیں ضرُور اُن کی فریاد سُنوں گا۔ اور میرا قہر بھڑکے گا اور مَیں تُم کو تلوار سے مار ڈالُوں گا اور تُمہاری بیویاں بیوہ اور تُمہارے بچّے یتِیم ہو جائیں گے۔
  • خُدا کے لِئے گاؤ۔ اُس کے نام کی مدح سرائی کرو۔
    صحرا کے سوار کے لِئے شاہراہ تیّار کرو۔
    اُس کا نام یاہ ہے اور تُم اُس کے حضُور شادمان ہو۔
    خُدا اپنے مُقدّس مکان میں
    یتیِموں کا باپ اور بیواؤں کا دادرس ہے۔
  • نیکوکاری سِیکھو۔ اِنصاف کے طالِب ہو۔ مظلُوموں کی مدد کرو۔ یتِیموں کی فریاد رسی کرو۔ بیواؤں کے حامی ہو۔
  • کہ ربُّ الافواج نے یُوں فرمایا تھا کہ راستی سے عدالت کرو اور ہر شخص اپنے بھائی پر کرم اور رحم کِیا کرے۔ اور بیوہ اور یتِیم اور مُسافِر اور مِسکِین پر ظُلم نہ کرو اور تُم میں سے کوئی اپنے بھائی کے خِلاف دِل میں بُرا منصُوبہ نہ باندھے۔
  • خُداوند پردیسیوں کی حِفاظت کرتا ہے۔
    وہ یتِیم اور بیوہ کو سنبھالتا ہے
    لیکن شرِیروں کی راہ ٹیڑھی کر دیتا ہے۔
  • اپنا مُنہ کھول۔ راستی سے فَیصلہ کر اور مِسکِینوں اور مُحتاجوں کا اِنصاف کر۔
  • کیونکہ مَیں غرِیب کو جب وہ فریاد کرتا چُھڑاتا تھا
    اور یتِیم کو بھی جِس کا کوئی مددگار نہ تھا۔
    ہلاک ہونے والا مُجھے دُعا دیتا تھا
    اور مَیں بیوہ کے دِل کو اَیسا خُوش کرتا تھا کہ وہ گانے لگتی تھی۔
  • کیونکہ اگر تُم اپنی روِشیں اور اپنے اَعمال سراسر درُست کرو۔ اگر ہر آدمی اور اُس کے ہمسایہ میں پُورا اِنصاف کرو۔ اگر پردیسی اور یتِیم اور بیوہ پر ظُلم نہ کرو اور اِس مکان میں بے گُناہ کا خُون نہ بہاؤ اور غَیر معبُودوں کی پَیروی جِس میں تُمہارا نُقصان ہے نہ کرو۔ تو مَیں تُم کو اِس مکان میں اور اِس مُلک میں بساؤُں گا جو مَیں نے تُمہارے باپ دادا کو قدِیم سے ہمیشہ کے لِئے دِیا۔

دن کی بائبل کی آیت

ہمارے باپ خُدا اور خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمِینان حاصِل ہوتا رہے۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

اپنے مال سے اور اپنی ساری پَیداوار کے پہلے پَھلوں سے خُداوند کی تعظِیم کر۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں