- خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔
مُصِیبت میں مُستعِد مددگار۔ - مَیں تُمہارے بُڑھاپے تک وُہی ہُوں
اور سر سفید ہونے تک تُم کو اُٹھائے پِھروں گا۔
مَیں ہی نے خلق کِیا اور مَیں ہی اُٹھاتا رہُوں گا۔
مَیں ہی لِئے چلُوں گا اور رہائی دُوں گا۔ - کیونکہ خُداوند اِنصاف کو پسند کرتا ہے
اور اپنے مُقدّسوں کو ترک نہیں کرتا۔
وہ ہمیشہ کے لِئے محفُوظ ہیں۔
پر شرِیروں کی نسل کاٹ ڈالی جائے گی۔ - اور اپنی اُمّید کے اِقرار کو مضبُوطی سے تھامے رہیں کیونکہ جِس نے وعدہ کِیا ہے وہ سچّا ہے۔
- اور جو کُچھ دُعا میں اِیمان کے ساتھ مانگو گے وہ سب تُم کو مِلے گا۔
- خُداوند تُمہارے ساتھ ہے جب تک تُم اُس کے ساتھ ہو اور اگر تُم اُس کے طالِب ہو تو وہ تُم کو مِلے گا پر اگر تُم اُسے ترک کرو تو وہ تُم کو ترک کرے گا۔
- چُنانچہ کِتابِ مُقدّس یہ کہتی ہے کہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے گا وہ شرمِندہ نہ ہو گا۔
- تُو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ۔ مت ڈر اور نہ اُن سے خَوف کھا کیونکہ خُداوند تیرا خُدا خُود ہی تیرے ساتھ جاتا ہے۔ وہ تُجھ سے دست بردار نہیں ہو گا اور نہ تُجھ کو چھوڑے گا۔
- یِسُوع مسِیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے۔
- اور وہ جو تیرا نام جانتے ہیں تُجھ پر توکُّل کریں گے
کیونکہ اَے خُداوند! تُو نے اپنے طالِبوں کو ترک نہیں کِیا ہے۔ - غرض جو فخر کرے وہ خُداوند پر فخر کرے۔ کیونکہ جو اپنی نیک نامی جتاتا ہے وہ مقبُول نہیں بلکہ جِس کو خُداوند نیک نام ٹھہراتا ہے وُہی مقبُول ہے۔
- ہر طرح کی محِنت میں نفع ہے پر مُنہ کی باتوں میں محض مُحتاجی ہے۔
- کیونکہ خُداوند کا کلام راست ہے
اور اُس کے سب کام باوفا ہیں۔ - اَے خُداوند سے مُحبّت رکھنے والو! بدی سے نفرت کرو۔
وہ اپنے مُقدّسوں کی جانوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔
وہ اُن کو شرِیروں کے ہاتھ سے چُھڑاتا ہے۔ - جب مَیں نے کہا میرا پاؤں پِھسل چلا
تو اَے خُداوند! تیری شفقت نے مُجھے
سنبھال لِیا۔ - کیونکہ تیری شفقت آسمان کے
اور تیری سچّائی افلاک کے برابر بُلند ہے۔ - خُداوند تُجھ پر رحم کرنے والا یُوں فرماتا ہے کہ
پہاڑ تو جاتے رہیں اور ٹِیلے ٹل جائیں
لیکن میری شفقت کبھی تُجھ پر سے جاتی نہ رہے
گی اور میرا صُلح کا عہد نہ ٹلے گا۔ - وہ وُہی چٹان ہے۔ اُس کی صنعت کامِل ہے
کیونکہ اُس کی سب راہیں اِنصاف کی ہیں۔
وہ وفادار خُدا اور بدی سے مُبرّا ہے۔
وہ مُنصِف اور برحق ہے۔ - اِس لِئے اُن سے کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ آگے کو میری کِسی بات کی تکمِیل میں تاخِیر نہ ہو گی بلکہ خُداوند خُدا فرماتا ہے کہ جو بات مَیں کہُوں گا پُوری ہو جائے گی۔
- تیری آنکھیں سامنے ہی نظر کریں اور تیری پلکیں سِیدھی رہیں۔
- کیونکہ خُداوند کے سِوا اَور کَون خُدا ہے
اور ہمارے خُدا کو چھوڑ کر اَور کَون چٹان ہے؟ - وہ تُجھے اپنے پروں سے چِھپا لے گا
اور تُجھے اُس کے بازُوؤں کے نِیچے پناہ مِلے گی۔
اُس کی سچّائی ڈھال اور سِپر ہے۔ - ہاں گھاس مُرجھاتی ہے۔ پُھول کُملاتا ہے
پر ہمارے خُدا کا کلام ابد تک قائِم ہے۔ - خُداوند اپنی سب راہوں میں صادِق
اور اپنے سب کاموں میں رحِیم ہے۔ - اَے خُداوند! جَیسی تُجھ پر ہماری آس ہے
وَیسی ہی تیری رحمت ہم پر ہو!
متعلقہ موضوعات
وفا داری
یہ خُداوند کی شفقت...
خدا
خُداوند تیرا خُدا جو...
خدا کا کلام
ہر ایک صحِیفہ جو...
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
راستبازی
جو صداقت اور شفقت...
تحفظ
خُدا کے سب ہتھیار...
دن کی بائبل کی آیت
آؤ ہم جُھکیں اور سِجدہ کریں!اور اپنے خالق خُداوند کے حضُور گُھٹنے ٹیکیں۔
بے ترتیب بائبل آیت
گو میرا جِسم اور میرا دِل زائل ہو جائیںتَو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اور میرا بخرہ ہے۔اگلی آیت!