- خُداوند میں ہر وقت خُوش رہو۔ پِھر کہتا ہُوں کہ خُوش رہو۔
- اِبتدا میں کلام تھا اور کلام خُدا کے ساتھ تھا اور کلام خُدا تھا۔
- تُو اپنے باپ اور اپنی ماں کی عِزّت کرنا تاکہ تیری عمر اُس مُلک میں جو خُداوند تیرا خُدا تُجھے دیتا ہے دراز ہو۔
- میری نجات اور میری شَوکت خُدا کی طرف سے ہے۔
خُدا ہی میری قُوّت کی چٹان اور میری پناہ ہے۔ - جَیسا تُو نہیں جانتا ہے کہ ہوا کی کیا راہ ہے اور حامِلہ کی رَحِم میں ہڈِّیاں کیوں کر بڑھتی ہیں وَیسا ہی تُو خُدا کے کاموں کو جو سب کُچھ کرتا ہے نہیں جانے گا۔
- خُداوند خُدا جو ہے اور جو تھا اور جو آنے والا ہے یعنی قادِرِ مُطلق فرماتا ہے کہ مَیں الفا اور اومیگا ہُوں۔
- سو جان لے کہ خُداوند تیرا خُدا وُہی خُدا ہے۔ وہ وفادار خُدا ہے اور جو اُس سے مُحبّت رکھتے اور اُس کے حُکموں کو مانتے ہیں اُن کے ساتھ ہزار پُشت تک وہ اپنے عہد کو قائِم رکھتا اور اُن پر رحم کرتا ہے۔
- اور تُو خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل اور اپنی ساری طاقت سے مُحبّت رکھ۔
- ہماری مدد خُداوند کے نام سے ہے
جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔ - جو کوئی خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے وہ دُنیا پر غالِب آتا ہے اور وہ غلبہ جِس سے دُنیا مغلُوب ہُوئی ہے ہمارا اِیمان ہے۔
- پس آج کے دِن تُو جان لے اور اِس بات کو اپنے دِل میں جما لے کہ اُوپر آسمان میں اور نِیچے زمِین پر خُداوند ہی خُدا ہے اور کوئی دُوسرا نہیں۔
- خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔
ہمیشہ اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔ - خُداوند میرے لِئے سب کُچھ کرے گا۔
اَے خُداوند! تیری شفقت ابدی ہے۔
اپنی دست کاری کو ترک نہ کر۔ - کیونکہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا۔
- مَیں نے خُداوند سے ایک درخواست کی ہے۔
مَیں اِسی کا طالِب رہُوں گا
کہ مَیں عُمر بھر خُداوند کے گھر میں رہُوں
تاکہ خُداوند کے جمال کو دیکھُوں اور اُس کی
ہَیکل میں اِستِفسار کِیا کرُوں۔ - اب اَزلی بادشاہ یعنی غَیرفانی نادِیدہ واحِد خُدا کی عِزّت اور تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔
- جو مُحبّت نہیں رکھتا وہ خُدا کو نہیں جانتا کیونکہ خُدا مُحبّت ہے۔
- کیونکہ خُدا ایک ہے اور خُدا اور اِنسان کے بِیچ میں درمِیانی بھی ایک یعنی مسِیح یِسُوعؔ جو اِنسان ہے۔
- یہ بھی ربُّ الافواج سے مُقرّر ہُؤا ہے جِس کی مصلحت عجِیب اور دانائی عظِیم ہے۔
- اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائے
تو بنانے والوں کی مِحنت عبث ہے۔
اگر خُداوند ہی شہر کی حِفاظت نہ کرے
تو نِگہبان کا جاگنا عبث ہے۔ - وہ یہ کہہ ہی رہا تھا کہ دیکھو ایک نُورانی بادل نے اُن پر سایہ کر لِیا اور اُس بادل میں سے آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے جِس سے مَیں خُوش ہُوں اِس کی سُنو۔
- یہ کِس نے کِیا
اور اِبتدائی پُشتوں کو طلب کر کے انجام دِیا؟
مَیں خُداوند نے جو اوّل و آخِر ہُوں۔
وہ مَیں ہی ہُوں۔ - اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔
- اور خُداوند ساری دُنیا کا بادشاہ ہو گا۔ اُس روز ایک ہی خُداوند ہو گا اور اُس کا نام واحِد ہو گا۔
- خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں۔
مَیں قَوموں کے درمیان سربُلند ہُوں گا۔ مَیں
ساری زمِین پر سربُلند ہُوں گا۔
متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
اعتبار
مگر خُداوند سچّا ہے۔...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
طاقت
تُو مت ڈر کیونکہ...
جنت
کیونکہ خُداوند خُود آسمان...
یسوع
یِسُوعؔ نے اُن کی...