- اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔
- تُم نے تو مُجھ سے بدی کرنے کا اِرادہ کِیا تھا لیکن خُدا نے اُسی سے نیکی کا قصد کِیا تاکہ بُہت سے لوگوں کی جان بچائے چُنانچہ آج کے دِن اَیسا ہی ہو رہا ہے۔
- خُداوند کا نام مُحکم بُرج ہے۔ صادِق اُس میں بھاگ جاتا ہے اور امن میں رہتا ہے۔
- چُونکہ اُس نے اپنے رُوح میں سے ہمیں دِیا ہے اِس سے ہم جانتے ہیں کہ ہم اُس میں قائِم رہتے ہیں اور وہ ہم میں۔
- خُدا ہم کو برکت دے گا
اور زمِین کی اِنتہا تک سب لوگ اُس کا ڈر مانیں گے۔ - اور ہمیشہ کی زِندگی یہ ہے کہ وہ تُجھ خُدایِ واحِد اور برحق کو اور یِسُوعؔ مسِیح کو جِسے تُو نے بھیجا ہے جانیں۔
- کیونکہ خُداوند کے سِوا اَور کَون خُدا ہے
اور ہمارے خُدا کو چھوڑ کر اَور کَون چٹان ہے؟ - سو تُم میرے حُکموں کو ماننا اور اُن پر عمل کرنا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔
- واہ! خُدا کی دَولت اور حِکمت اور عِلم کیا ہی عمِیق ہے! اُس کے فَیصلے کِس قدر اِدراک سے پرے اور اُس کی راہیں کیا ہی بے نِشان ہیں!
- اُس سے سُن کر جو پَیغام ہم تُمہیں دیتے ہیں وہ یہ ہے کہ خُدا نُور ہے اور اُس میں ذرا بھی تارِیکی نہیں۔
- بَبر کے بچّے تو حاجتمند اور بُھوکے ہوتے ہیں
پر خُداوند کے طالِب کِسی نِعمت کے مُحتاج نہ ہوں گے۔ - یِسُوعؔ نے جواب میں اُن سے کہا خُدا کا کام یہ ہے کہ جِسے اُس نے بھیجا ہے اُس پر اِیمان لاؤ۔
- دیکھو! خُداوند کی نِگاہ اُن پر ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں۔
جو اُس کی شفقت کے اُمیدوار ہیں۔ - غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔
- جَیسے ہرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے
وَیسے ہی اَے خُدا! میری رُوح تیرے لِئے ترستی ہے۔ - اور خُدا باپ کے جلال کے لِئے
ہر ایک زُبان اِقرار کرے کہ یِسُوع مسِیح خُداوند ہے۔ - رُوح خُود ہماری رُوح کے ساتھ مِل کر گواہی دیتا ہے کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں۔
- اور جو اُس کے حُکموں پر عمل کرتا ہے وہ اِس میں اور یہ اُس میں قائِم رہتا ہے اور اِسی سے یعنی اُس رُوح سے جو اُس نے ہمیں دِیا ہے ہم جانتے ہیں کہ وہ ہم میں قائِم رہتا ہے۔
- اَے عزِیزو! جب خُدا نے ہم سے اَیسی مُحبّت کی تو ہم پر بھی ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھنا فرض ہے۔
- پر تُو اَے خُداوند ابد تک قائِم ہے
اور تیرا تخت پُشت در پُشت۔ - خُدا اِنسان نہیں کہ جُھوٹ بولے
اور نہ وہ آدمؔ زاد ہے کہ اپنا اِرادہ بدلے۔
کیا جو کُچھ اُس نے کہا اُسے نہ کرے؟
یا جو فرمایا ہے اُسے پُورا نہ کرے؟ - کیا کوئی آدمی پوشِیدہ جگہوں میں چِھپ سکتا ہے کہ مَیں اُسے نہ دیکُھوں؟ خُداوند فرماتا ہے کیا زمِین و آسمان مُجھ سے معمُور نہیں ہیں؟ خُداوند فرماتا ہے۔
- اور اپنی بزُرگی اور اپنی تقدِیس کراؤُں گا اور بُہت سی قَوموں کی نظروں میں مشہُور ہُوں گا اور وہ جانیں گے کہ خُداوند مَیں ہُوں۔
- لیکن ہم پر خُدا نے اُن کو رُوح کے وسِیلہ سے ظاہِر کِیا کیونکہ رُوح سب باتیں بلکہ خُدا کی تَہہ کی باتیں بھی دریافت کر لیتا ہے۔
- اور خُدا نے اِنسان کو اپنی صُورت پر پَیدا کِیا۔ خُدا کی صُورت پر اُس کو پَیدا کِیا۔ نر و ناری اُن کو پَیدا کِیا۔
متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
اعتبار
مگر خُداوند سچّا ہے۔...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
طاقت
تُو مت ڈر کیونکہ...
جنت
کیونکہ خُداوند خُود آسمان...
یسوع
یِسُوعؔ نے اُن کی...