DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

اَعمال 13

  • جب وہ خُداوند کی عِبادت کر رہے اور روزے رکھ رہے تھے تو رُوحُ القُدس نے کہا میرے لِئے برنباسؔ اور ساؤُلؔ کو اُس کام کے واسطے مخصُوص کر دو جِس کے واسطے مَیں نے اُن کو بُلایا ہے۔
  • تب اُنہوں نے روزہ رکھ کر اور دُعا کر کے اور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں رُخصت کِیا۔
  • پس اَے بھائِیو! تُمہیں معلُوم ہو کہ اُسی کے وسِیلہ سے تُم کو گُناہوں کی مُعافی کی خبر دی جاتی ہے۔ اور مُوسیٰؔ کی شرِیعت کے باعِث جِن باتوں سے تُم بَری نہیں ہو سکتے تھے اُن سب سے ہر ایک اِیمان لانے والا اُس کے باعِث بَری ہوتا ہے۔
  • کیونکہ خُداوند نے ہمیں یہ حُکم دِیا ہے کہ
    مَیں نے تُجھ کو غَیر قَوموں کے لِئے نُور مُقرّر کِیا
    تاکہ تُو زمِین کی اِنتِہا تک نجات کا باعِث ہو۔