- اُنہوں نے کہا خُداوند یِسُوع پر اِیمان لا تو تُو اور تیرا گھرانا نجات پائے گا۔
- آدھی رات کے قرِیب پَولُس اور سِیلاؔس دُعا کر رہے اور خُدا کی حمد کے گِیت گا رہے تھے اور قَیدی سُن رہے تھے۔
- اور کِسی دُوسرے کے وسِیلہ سے نجات نہیں کیونکہ آسمان کے تَلے آدمِیوں کو کوئی دُوسرا نام نہیں بخشا گیا جِس کے وسِیلہ سے ہم نجات پا سکیں۔
- کیونکہ خُداوند نے ہمیں یہ حُکم دِیا ہے کہ
مَیں نے تُجھ کو غَیر قَوموں کے لِئے نُور مُقرّر کِیا
تاکہ تُو زمِین کی اِنتِہا تک نجات کا باعِث ہو۔ - پس تَوبہ کرو اور رجُوع لاؤ تاکہ تُمہارے گُناہ مِٹائے جائیں اور اِس طرح خُداوند کے حضُور سے تازِگی کے دِن آئیں۔
- پطرؔس نے اُن سے کہا کہ تَوبہ کرو اور تُم میں سے ہر ایک اپنے گُناہوں کی مُعافی کے لِئے یِسُوعؔ مسِیح کے نام پر بپتِسمہ لے تو تُم رُوحُ القُدس اِنعام میں پاؤ گے۔
- اور یُوں ہو گا کہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا۔
- اور اُنہیں آگ کے شُعلہ کی سی پھٹتی ہُوئی زُبانیں دِکھائی دِیں اور اُن میں سے ہر ایک پر آ ٹھہرِیں۔ اور وہ سب رُوحُ القُدس سے بھر گئے اور غَیر زُبانیں بولنے لگے جِس طرح رُوح نے اُنہیں بولنے کی طاقت بخشی۔
- اب کیوں دیر کرتا ہے؟ اُٹھ بپتِسمہ لے اور اُس کا نام لے کر اپنے گُناہوں کو دھو ڈال۔
- لیکن جب رُوحُ القُدس تُم پر نازِل ہو گا تو تُم قُوّت پاؤ گے اور یروشلِیم اور تمام یہُودیہ اور سامرؔیہ میں بلکہ زمِین کی اِنتِہا تک میرے گواہ ہو گے۔
متعلقہ موضوعات
روح القدس
اور خُداوند رُوح ہے...
یسوع
یِسُوعؔ نے اُن کی...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...
انجیلی بشارت
کیونکہ خُداوند نے ہمیں...
پینٹی کوسٹ
جب عِیدِ پِنتیکُست کا...
جوش
اور خُداوند رُوح ہے...
دن کی بائبل کی آیت
کیونکہ اِنسانوں میں سے کَون کِسی اِنسان کی باتیں جانتا ہے سِوا اِنسان کی اپنی رُوح کے جو اُس میں ہے؟ اِسی طرح خُدا کے رُوح کے سِوا کوئی خُدا کی باتیں نہیں جانتا۔بے ترتیب بائبل آیت
کیونکہ خُداوند نے ہمیں یہ حُکم دِیا ہے کہمَیں نے تُجھ کو غَیر قَوموں کے لِئے نُور مُقرّر کِیا
تاکہ تُو زمِین کی اِنتِہا تک نجات کا باعِث ہو۔اگلی آیت!