DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب
اور یُوں ہُؤا کہ وہ سبت کے دِن کھیتوں میں ہو کر جا رہا تھا اور اُس کے شاگِرد راہ میں چلتے ہُوئے بالیں توڑنے لگے۔ اور فرِیسیوں نے اُس سے کہا دیکھ یہ سبت کے دِن وہ کام کیوں کرتے ہیں جو روا نہیں؟
اُس نے اُن سے کہا کیا تُم نے کبھی نہیں پڑھا کہ داؤُد نے کیا کِیا جب اُس کو اور اُس کے ساتِھیوں کو ضرُورت ہُوئی اور وہ بُھوکے ہُوئے؟ وہ کیوں کر ابیاؔتر سردار کاہِن کے دِنوں میں خُدا کے گھر میں گیا اور اُس نے نذر کی روٹِیاں کھائِیں جِن کو کھانا کاہِنوں کے سِوا اَور کِسی کو روا نہیں اور اپنے ساتِھیوں کو بھی دیں؟
اور اُس نے اُن سے کہا سبت آدمی کے لِئے بنا ہے نہ آدمی سبت کے لِئے۔ پس اِبنِ آدمؔ سبت کا بھی مالِک ہے۔

وضاحت

جب بھی صفحہ دوبارہ لوڈ کیا جاتا ہے، ایک اور متاثر کن بائبل آیت دکھائی جاتی ہے۔ صفحہ کو دوبارہ لوڈ کرنے کے لیے 'اگلی آیت' کے بٹن پر کلک کریں!

خدا کی مرضی تلاش کر رہے ہو؟

آپ ایک مختصر دعا میں خدا سے سوال پوچھنے کی کوشش کر سکتے ہیں، اور 'اگلی آیت' کے بٹن کو دبائیں۔ آپ کو صرف اس کے کلام سے جواب مل سکتا ہے...

دن کی بائبل کی آیت

اور اگر راست بازی کی خاطِر دُکھ سہو بھی تو تُم مُبارک ہو۔ نہ اُن کے ڈرانے سے ڈرو اور نہ گھبراؤ۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں