DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

پَیدائش 9

  • ہر چلتا پِھرتا جاندار تُمہارے کھانے کو ہو گا۔ ہری سبزی کی طرح مَیں نے سب کا سب تُم کو دے دِیا۔ مگر تُم گوشت کے ساتھ خُون کو جو اُس کی جان ہے نہ کھانا۔
  • مَیں اِس عہد کو تُمہارے ساتھ قائِم رکھُّوں گا کہ سب جاندار طُوفان کے پانی سے پِھر ہلاک نہ ہوں گے اور نہ کبھی زمِین کو تباہ کرنے کے لِئے پِھر طُوفان آئے گا۔
  • مَیں اپنی کمان کو بادل میں رکھتا ہُوں۔ وہ میرے اور زمِین کے درمِیان عہد کا نِشان ہو گی۔

دن کی بائبل کی آیت

اور ایک دُوسرے پر مِہربان اور نرم دِل ہو اور جِس طرح خُدا نے مسِیح میں تُمہارے قصُور مُعاف کِئے ہیں تُم بھی ایک دُوسرے کے قصُور مُعاف کرو۔

بے ترتیب بائبل آیت

لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے ازسرِ نَو زور حاصِل کریں گے۔
وہ عُقابوں کی مانِند بال و پر سے اُڑیں گے
وہ دَوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔
وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔
اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں