- پس یُوسفؔ بھی گلِیل کے شہر ناصرۃ سے داؤُد کے شہر بَیت لحم کو گیا جو یہُودیہ میں ہے۔ اِس لِئے کہ وہ داؤُد کے گھرانے اور اَولاد سے تھا۔ تاکہ اپنی منگیتر مریمؔ کے ساتھ جو حامِلہ تھی نام لِکھوائے۔
- جب وہ وہاں تھے تو اَیسا ہُؤا کہ اُس کے وضعِ حمل کا وقت آ پُہنچا۔ اور اُس کا پہلوٹا بیٹا پَیدا ہُؤا اور اُس نے اُس کو کپڑے میں لپیٹ کر چرنی میں رکھّا کیونکہ اُن کے واسطے سرائے میں جگہ نہ تھی۔
- مگر فرِشتہ نے اُن سے کہا ڈرو مت کیونکہ دیکھو مَیں تُمہیں بڑی خُوشی کی بشارت دیتا ہُوں جو ساری اُمّت کے واسطے ہو گی۔
- کہ آج داؤُد کے شہر میں تُمہارے لِئے ایک مُنّجی پَیدا ہُؤا ہے یعنی مسِیح خُداوند۔
- عالَمِ بالا پر خُدا کی تمجِید ہو
اور زمِین پر اُن آدَمِیوں میں جِن سے وہ راضی ہے صُلح۔ - اور چرواہے جَیسا اُن سے کہا گیا تھا وَیسا ہی سب کُچھ سُن کر اور دیکھ کر خُدا کی تمجِید اور حمد کرتے ہُوئے لَوٹ گئے۔
متعلقہ موضوعات
کرسمس
اُس کے بیٹا ہو...
فرشتے
کیا تُو نہیں سمجھتا...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
یسوع
یِسُوعؔ نے اُن کی...
خوشی
ہر وقت خُوش رہو۔...
خوف
تُو مت ڈر کیونکہ...
دن کی بائبل کی آیت
تُم خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔تُم سدا اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔
بے ترتیب بائبل آیت
گو میرا جِسم اور میرا دِل زائل ہو جائیںتَو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اور میرا بخرہ ہے۔اگلی آیت!
