- اَے خُداوند! اپنی راہیں مُجھے دِکھا۔
اپنے راستے مُجھے بتا دے۔ - مُجھے اپنی سچّائی پر چلا اور تعلِیم دے۔
کیونکہ تُو میرا نجات دینے والا خُدا ہے۔
مَیں دِن بھر تیرا ہی مُنتظِر رہتا ہُوں۔ - اَے خُداوند اپنی رحمتوں اور شفقتوں کو یاد فرما
کیونکہ وہ ازل سے ہیں۔
میری جوانی کی خطاؤں اور میرے گُناہوں کو یاد نہ کر۔
اَے خُداوند! اپنی نیکی کی خاطِر
اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھے یاد فرما۔ - خُداوند نیک اور راست ہے۔
اِس لِئے وہ گُنہگاروں کو راہِ حق کی تعلِیم دے گا۔
وہ حلِیموں کو اِنصاف کی ہِدایت کرے گا۔
ہاں وہ حلِیموں کو اپنی راہ بتائے گا۔
متعلقہ موضوعات
سیکھنا
مَیں تُجھے تعلِیم دُوں...
زندگی
خُداوند ہر بلا سے...
سچائی
وہ جو راستی سے...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
نجات
اور کِسی دُوسرے کے...
گناہ
کیا تُم نہیں جانتے...
دن کی بائبل کی آیت
حالانکہ وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کِیا گیااور ہماری بدکرداری کے باعِث کُچلا گیا۔
ہماری ہی سلامتی کے لِئے اُس پر سیاست ہُوئی
تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شِفا پائیں۔