DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

حکمت (3\3)

  • دانا بیٹا باپ کو خُوش رکھتا ہے لیکن احمق بیٹا اپنی ماں کا غم ہے۔
  • دانِش مند کَون ہے کہ وہ یہ باتیں سمجھے اور دُور اندیش کَون ہے جو اِن کو جانے؟ کیونکہ خُداوند کی راہیں راست ہیں اور صادِق اُن میں چلیں گے لیکن خطاکار اُن میں گِر پڑیں گے۔
  • خُوش گوئی احمق کو نہیں سجتی تو کِس قدر کم دروغ گوئی شرِیف کو سجے گی۔
  • کیونکہ دیکھ اُسی نے پہاڑوں کو بنایا
    اور ہوا کو پَیدا کِیا۔
    وہ اِنسان پر اُس کے خیالات کو ظاہِر کرتا ہے
    اور صُبح کو تارِیک بنا دیتا ہے
    اور زمِین کے اُونچے مقامات پر چلتا ہے۔
    اُس کا نام خُداوند ربُّ الافواج ہے۔