DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

زبُور 51

  • اَے خُدا! اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھ پر رحم کر۔
    اپنی رحمت کی کثرت کے مُطابِق میری خطائیں مِٹا دے۔
    میری بدی کو مُجھ سے دھو ڈال
    اور میرے گُناہ سے مُجھے پاک کر۔
  • اَے خُدا! میرے اندر پاک دِل پَیدا کر
    اور میرے باطِن میں ازسرِنو مُستقِیم رُوح ڈال۔
  • شِکستہ رُوح خُدا کی قُربانی ہے۔
    اَے خُدا تُو شِکستہ اور خستہ دِل کو حقِیر نہ جانے گا۔