- اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! اپنے نام
کے جلال کی خاطِر ہماری مدد کر۔
اپنے نام کی خاطِر ہم کو چُھڑا اور ہمارے گُناہوں کا کفّارہ دے۔ - میرے ایّام تیرے ہاتھ میں ہیں۔
مُجھے میرے دُشمنوں اور ستانے والوں کے ہاتھ سے چُھڑا۔ - چُنانچہ اِبنِ آدمؔ اِس لِئے نہیں آیا کہ خِدمت لے بلکہ اِس لِئے کہ خِدمت کرے اور اپنی جان بُہتیروں کے بدلے فِدیہ میں دے۔
- اَے بچّو! تُم خُدا سے ہو اور اُن پر غالِب آ گئے ہو کیونکہ جو تُم میں ہے وہ اُس سے بڑا ہے جو دُنیا میں ہے۔
- خُداوند مُبارک ہو جو ہر روز ہمارا بوجھ اُٹھاتا ہے۔
وُہی ہمارا نجات دینے والا خُدا ہے۔ (سِلاہ) - مَیں حمد کرتا ہُؤا
تیرے حضُور قُربانی گُذرانُوں گا۔
مَیں اپنی نذریں ادا کرُوں گا۔
نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔ - اِس غرِیب نے دُہائی دی۔ خُداوند نے اِس کی سُنی
اور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچا لِیا۔ - آہ! اَے خُداوند! بچا لے۔
آہ! اَے خُداوند! خُوش حالی بخش۔
مُبارک ہے وہ جو خُداوند کے نام سے آتا ہے۔
ہم نے تُم کو خُداوند کے گھر سے دُعا دی ہے۔ - کیونکہ خُدا پرستی کا غم اَیسی تَوبہ پَیدا کرتا ہے جِس کا انجام نجات ہے اور اُس سے پچھتانا نہیں پڑتا مگر دُنیا کا غم مَوت پَیدا کرتا ہے۔
- تو خُداوند دِین داروں کو آزمایش سے نِکال لینا اور بدکاروں کو عدالت کے دِن تک سزا میں رکھنا جانتا ہے۔
- شرِیعت کا دینے والا اور حاکِم تو ایک ہی ہے جو بچانے اور ہلاک کرنے پر قادِر ہے۔ تُو کَون ہے جو اپنے پڑوسی پر اِلزام لگاتا ہے؟
- اپنے چہرے کو اپنے بندہ پر جلوہ گر فرما۔
اپنی شفقت سے مُجھے بچا لے۔ - اَے بِیوِیو! اپنے شَوہروں کی اَیسی تابِع رہو جَیسے خُداوند کی۔ کیونکہ شَوہر بِیوی کا سر ہے جَیسے کہ مسِیح کلِیسیا کا سَر ہے اور وہ خُود بدن کا بچانے والا ہے۔
- اور نجات کا خَود اور رُوح کی تلوار جو خُدا کا کلام ہے لے لو۔
- ربُّ الافواج فرماتا ہے اُس روز وہ میرے لوگ بلکہ میری خاص مِلکِیّت ہوں گے اور مَیں اُن پر اَیسا رحِیم ہُوں گا جَیسا باپ اپنے خِدمت گُذار بیٹے پر ہوتا ہے۔
- تُم اپنے آپ کو آزماؤ کہ اِیمان پر ہو یا نہیں۔ اپنے آپ کو جانچو۔ کیا تُم اپنی بابت یہ نہیں جانتے کہ یِسُوعؔ مسِیح تُم میں ہے؟ ورنہ تُم نامقبُول ہو۔
متعلقہ موضوعات
یسوع
یِسُوعؔ نے اُن کی...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
گناہ
کیا تُم نہیں جانتے...
راستبازی
جو صداقت اور شفقت...
زندگی
خُداوند ہر بلا سے...
ابدی زندگی
اور مَیں اُنہیں ہمیشہ...