- اور کامِل بن کر اپنے سب فرمانبرداروں کے لِئے ابدی نجات کا باعِث ہُؤا۔
- اِس لِئے ساری نجاست اور بدی کے فُضلہ کو دُور کر کے اُس کلام کو حلِیمی سے قبُول کر لو جو دِل میں بویا گیا اور تُمہاری رُوحوں کو نجات دے سکتا ہے۔
- کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُمہاری دُعا اور یِسُوع مسِیح کے رُوح کے اِنعام سے اِس کا انجام میری نجات ہو گا۔
- اِس واسطے کہ اُس میں خُدا کی راست بازی اِیمان سے اور اِیمان کے لِئے ظاہِر ہوتی ہے جَیسا لِکھّا ہے کہ راست باز اِیمان سے جِیتا رہے گا۔
- کیونکہ خُداوند ہمارا حاکِم ہے۔ خُداوند ہمارا شرِیعت دینے والا ہے۔ خُداوند ہمارا بادشاہ ہے۔ وُہی ہم کو بچائے گا۔
- مَیں نے تیری خطاؤں کو گھٹا کی مانِند اور تیرے
گُناہوں کو بادل کی مانِند مِٹا ڈالا۔
میرے پاس واپس آ جا کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے۔ - کیونکہ میری دانِست میں اِس زمانہ کے دُکھ دَرد اِس لائِق نہیں کہ اُس جلال کے مُقابِل ہو سکیں جو ہم پر ظاہِر ہونے والا ہے۔
- خُداوند اپنے بندوں کی جان کا فِدیہ دیتا ہے
اور جو اُس پر توکُّل کرتے ہیں اُن میں سے کوئی مُجرِم نہ ٹھہرے گا۔ - اُسی نے ہم کو تارِیکی کے قبضہ سے چُھڑا کر اپنے عزِیز بیٹے کی بادشاہی میں داخِل کِیا۔ جِس میں ہم کو مخلصی یعنی گُناہوں کی مُعافی حاصِل ہے۔
- کیونکہ وہ جو عالی اور بُلند ہے اور ابدُالآباد تک قائِم ہے جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُلند اور مُقدّس مقام میں رہتا ہُوں اور اُس کے ساتھ بھی جو شِکستہ دِل اور فروتن ہے تاکہ فروتنوں کی رُوح کو زِندہ کرُوں اور شِکستہ دِلوں کو حیات بخشُوں۔
- کیونکہ جو کوئی اپنی جان بچانا چاہے وہ اُسے کھوئے گا اور جو کوئی میری اور اِنجِیل کی خاطِر اپنی جان کھوئے گا وہ اُسے بچائے گا۔
- نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔
تیرے لوگوں پر تیری برکت ہو! (سِلاہ) - جو مُجھ سے اَے خُداوند اَے خُداوند! کہتے ہیں اُن میں سے ہر ایک آسمان کی بادشاہی میں داخِل نہ ہو گا مگر وُہی جو میرے آسمانی باپ کی مرضی پر چلتا ہے۔
- لیکن مَیں جانتا ہُوں کہ میرا مخلصی دینے والا زِندہ ہے۔
اور آخِر کار وہ زمِین پر کھڑا ہو گا۔ - لیکن تُم ایک برگُزِیدہ نسل۔ شاہی کاہِنوں کا فِرقہ۔ مُقدّس قَوم اور اَیسی اُمّت ہو جو خُدا کی خاص مِلکِیّت ہے تاکہ اُس کی خُوبِیاں ظاہِر کرو جِس نے تُمہیں تارِیکی سے اپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔
- اور اُسی پانی کا مُشابِہ بھی یعنی بپتِسمہ یِسُوع مسِیح کے جی اُٹھنے کے وسِیلہ سے اب تُمہیں بچاتا ہے۔ اُس سے جِسم کی نجاست کا دُور کرنا مُراد نہیں بلکہ خالِص نیّت سے خُدا کا طالِب ہونا مُراد ہے۔
- کیونکہ اِبنِ آدمؔ بھی اِس لِئے نہیں آیا کہ خِدمت لے بلکہ اِس لِئے کہ خِدمت کرے اور اپنی جان بُہتیروں کے بدلے فِدیہ میں دے۔
- یِسُوعؔ نے اُن کی طرف دیکھ کر کہا کہ یہ آدمِیوں سے تو نہیں ہو سکتا لیکن خُدا سے سب کُچھ ہو سکتا ہے۔
- لیکن مَیں خُداوند کی راہ دیکُھوں گا اور اپنے نجات دینے والے خُدا کا اِنتِظار کرُوں گا میرا خُدا میری سُنے گا۔
- اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! ہم کو بحال کر۔
اپنا چہرہ چمکا تو ہم بچ جائیں گے۔ - اُس کے پاؤں پہاڑوں پر کیا ہی خُوش نُماہیں
جو خُوشخبری لاتا ہے اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اور
خَیرِیت کی خبر اور نجات کا اِشتِہار دیتا ہے۔
جو صِیُّون سے کہتا ہے تیرا خُدا سلطنت کرتا ہے۔ - وُہی اکیلا میری چٹان اور میری نجات ہے۔
وُہی میرا اُونچا بُرج ہے۔ مُجھے زِیادہ جُنبِش نہ ہو گی۔ - نَوزاد بچّوں کی مانِند خالِص رُوحانی دُودھ کے مُشتاق رہو تاکہ اُس کے ذرِیعہ سے نجات حاصِل کرنے کے لِئے بڑھتے جاؤ۔
- پِھر اُس نے بِھیڑ کو اپنے شاگِردوں سمیت پاس بُلا کر اُن سے کہا اگر کوئی میرے پِیچھے آنا چاہے تو اپنی خُودی سے اِنکار کرے اور اپنی صلِیب اُٹھائے اور میرے پِیچھے ہو لے۔
- میرے ایّام تیرے ہاتھ میں ہیں۔
مُجھے میرے دُشمنوں اور ستانے والوں کے ہاتھ سے چُھڑا۔
متعلقہ موضوعات
یسوع
یِسُوعؔ نے اُن کی...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
گناہ
کیا تُم نہیں جانتے...
راستبازی
جو صداقت اور شفقت...
زندگی
خُداوند ہر بلا سے...
ابدی زندگی
اور مَیں اُنہیں ہمیشہ...
دن کی بائبل کی آیت
اِنسان کی روِشیں خُداوند کی طرف سے قائِم ہیںاور وہ اُس کی راہ سے خُوش ہے۔
