- سو وہ چالِیس دِن اور چالِیس رات وہیں خُداوند کے پاس رہا اور نہ روٹی کھائی نہ پانی پِیا اور اُس نے اُن لَوحوں پر اُس عہد کی باتوں کو یعنی دس احکام کو لِکھا۔
- اور نجات کا خَود اور رُوح کی تلوار جو خُدا کا کلام ہے لے لو۔
- میری تعلِیم مِینہہ کی طرح برسے گی۔
میری تقرِیر شبنم کی مانِند ٹپکے گی
جَیسے نرم گھاس پر پھوآر پڑتی ہو
اور سبزی پر جھڑیاں۔ - کیونکہ جِتنی باتیں پہلے لِکھی گئِیں وہ ہماری تعلِیم کے لِئے لِکھی گئِیں تاکہ صبر سے اور کِتابِ مُقدّس کی تسلّی سے اُمّید رکھّیں۔
- پس جِن لوگوں نے اُس کا کلام قبُول کِیا اُنہوں نے بپتِسمہ لِیا اور اُسی روز تِین ہزار آدمِیوں کے قرِیب اُن میں مِل گئے۔
متعلقہ موضوعات
اعتبار
مگر خُداوند سچّا ہے۔...
زندگی
خُداوند ہر بلا سے...
اطاعت
یِسُوعؔ نے جواب میں...
قانون
اور یہ باتیں جِن...
سننا
اَے میرے پِیارے بھائِیو!...
تحفظ
خُدا کے سب ہتھیار...
دن کی بائبل کی آیت
یعنی کمال فروتنی اور حِلم کے ساتھ تحمُّل کر کے مُحبّت سے ایک دُوسرے کی برداشت کرو۔بے ترتیب بائبل آیت
چُونکہ تُو میری نِگاہ میں بیش قِیمت اور مُکرّم ٹھہرااور مَیں نے تُجھ سے مُحبّت رکھّی
اِس لِئے مَیں تیرے بدلے لوگ اور تیری جان
کے عِوض میں اُمّتیں دے دُوں گا۔اگلی آیت!