DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

زبُور 19

  • آسمان خُدا کا جلال ظاہِر کرتا ہے
    اور فضا اُس کی دست کاری دِکھاتی ہے۔
    دِن سے دِن بات کرتا ہے
    اور رات کو رات حِکمت سِکھاتی ہے۔
  • خُداوند کی شرِیعت کامِل ہے۔ وہ جان کو بحال کرتی ہے۔
    خُداوند کی شہادت برحق ہے۔ نادان کو دانِش بخشتی ہے۔
  • خُداوند کے قوانِین راست ہیں۔ وہ دِل کو فرحت پُہنچاتے ہیں۔
    خُداوند کا حُکم بے عَیب ہے۔ وہ آنکھوں کو رَوشن کرتا ہے۔
  • میرے مُنہ کا کلام اور میرے دِل کا خیال تیرے حضُور مقبُول ٹھہرے۔
    اَے خُداوند! اَے میری چٹان اور میرے فِدیہ دینے والے!