- مُبارک ہے وہ جِس کی خطا بخشی گئی اور جِس کا گُناہ ڈھانکا گیا۔
- جب مَیں خاموش رہا تو دِن بھر کے کراہنے سے
میری ہڈّیاں گُھل گئِیں۔ - مَیں نے تیرے حضُور اپنے گُناہ کو مان لِیا اور اپنی بدکاری کو نہ چِھپایا۔
مَیں نے کہا مَیں خُداوند کے حضُور اپنی خطاؤں کا اِقرار کرُوں گا
اور تُو نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کِیا۔
(سِلاہ) - تُو میرے چِھپنے کی جگہ ہے۔ تُو مُجھے دُکھ سے بچائے رکھّے گا۔
تُو مُجھے رہائی کے نغموں سے گھیر لے گا۔ (سِلاہ) - مَیں تُجھے تعلِیم دُوں گا اور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہو گا تُجھے بتاؤُں گا۔
مَیں تُجھے صلاح دُوں گا۔ میری نظر تُجھ پر ہو گی۔
متعلقہ موضوعات
گناہ
کیا تُم نہیں جانتے...
بخشش
جو خطا پوشی کرتا...
اعتراف
پس تُم آپس میں...
برکت
خُداوند تُجھے برکت دے...
بولنا
مَوت اور زِندگی زُبان...
بیماری
اگر تُم میں کوئی...
دن کی بائبل کی آیت
تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں
مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا
اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔