- اَے خُداوند! میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔
مُجھے کبھی شرمِندہ نہ ہونے دے۔
اپنی صداقت کی خاطِر مُجھے رہائی دے۔ - کیونکہ تُو ہی میری چٹان اور میرا قلعہ ہے۔
اِس لِئے اپنے نام کی خاطِر میری رہبری اور رہنُمائی کر۔ - میرے ایّام تیرے ہاتھ میں ہیں۔
مُجھے میرے دُشمنوں اور ستانے والوں کے ہاتھ سے چُھڑا۔ - اپنے چہرے کو اپنے بندہ پر جلوہ گر فرما۔
اپنی شفقت سے مُجھے بچا لے۔ - آہ! تُو نے اپنے ڈرنے والوں کے لِئے
کَیسی بڑی نِعمت رکھ چھوڑی ہے۔
جِسے تُو نے بنی آدمؔ کے سامنے
اپنے توکُّل کرنے والوں کے لِئے تیّار کِیا۔ - اَے خُداوند پر آس رکھنے والو!
سب مضبُوط ہو اور تُمہارا دِل قوی رہے۔
متعلقہ موضوعات
چھڑانے والا
خُداوند تیرا خُدا جو...
نجات
اور کِسی دُوسرے کے...
برکت
خُداوند تُجھے برکت دے...
راستبازی
جو صداقت اور شفقت...
انحصار
کیونکہ مَیں خُداوند تیرا...
خدا
خُداوند تیرا خُدا جو...
دن کی بائبل کی آیت
اَے خُداوند! تُو مُجھ پر رحم کرنے میں دریغ نہ کر۔تیری شفقت اور سچّائی برابر میری حِفاظت کریں۔
بے ترتیب بائبل آیت
چُونکہ تُو میری نِگاہ میں بیش قِیمت اور مُکرّم ٹھہرااور مَیں نے تُجھ سے مُحبّت رکھّی
اِس لِئے مَیں تیرے بدلے لوگ اور تیری جان
کے عِوض میں اُمّتیں دے دُوں گا۔اگلی آیت!
