DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

مے کے بارے میں بائبل کی آیات

  • اپنی راہ چلا جا۔ خُوشی سے اپنی روٹی کھا اور خُوش دِلی سے اپنی مَے پی کیونکہ خُدا تیرے اعمال کو قبُول کر چُکا ہے۔
  • مَیں انگُور کا درخت ہُوں تُم ڈالِیاں ہو۔ جو مُجھ میں قائِم رہتا ہے اور مَیں اُس میں وُہی بُہت پَھل لاتا ہے کیونکہ مُجھ سے جُدا ہو کر تُم کُچھ نہیں کر سکتے۔
  • اور اِسی طرح کھانے کے بعد پِیالہ یہ کہہ کر دِیا کہ یہ پِیالہ میرے اُس خُون میں نیا عہد ہے جو تُمہارے واسطے بہایا جاتا ہے۔
  • اگرچہ انجِیر کا درخت نہ پُھولے
    اور تاک میں پَھل نہ لگے
    اور زَیتُوؔن کا حاصِل ضائِع ہو جائے
    اور کھیتوں میں کُچھ پَیداوار نہ ہو
    اور بھیڑ خانہ سے بھیڑیں جاتی رہیں
    اور طویلوں میں مویشی نہ ہوں
    تَو بھی مَیں خُداوند سے خُوش رہُوں گا
    اور اپنے نجات بخش خُدا سے خُوش وقت ہُوں گا۔
  • پس جب یِسُوعؔ نے وہ سِرکہ پِیا تو کہا کہ تمام ہُؤا
    اور سر جُھکا کر جان دے دی۔
  • نہ مَیں نے لذِیذ کھانا کھایا نہ گوشت اور مَے نے میرے مُنہ میں دخل پایا اور نہ مَیں نے تیل مَلا جب تک کہ پُورے تِین ہفتے گُذر نہ گئے۔
  • پِھر پِیالہ لے کر شُکر کِیا اور اُن کو دے کر کہا تُم سب اِس میں سے پِیو۔ کیونکہ یہ میرا وہ عہد کا خُون ہے جو بُہتیروں کے لِئے گُناہوں کی مُعافی کے واسطے بہایا جاتا ہے۔
  • تاک خُشک ہو گئی۔ انجِیر کا درخت مُرجھا گیا۔
    انار اور کھجُور اور سیب کے درخت ہاں مَیدان
    کے تمام درخت مُرجھا گئے
    اور بنی آدمؔ سے خُوشی جاتی رہی۔

دن کی بائبل کی آیت

تُو مُجھے زِندگی کی راہ دِکھائے گا۔
تیرے حضُور میں کامِل شادمانی ہے۔
تیرے دہنے ہاتھ میں دائِمی خُوشی ہے۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

اَے خُدا! تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں دِل سے تیرا طالِب ہُوں گا۔
خُشک اور پیاسی زمِین میں جہاں پانی نہیں
میری جان تیری پِیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔
اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں