DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

زبُور 19

  • آسمان خُدا کا جلال ظاہِر کرتا ہے
    اور فضا اُس کی دست کاری دِکھاتی ہے۔
    دِن سے دِن بات کرتا ہے
    اور رات کو رات حِکمت سِکھاتی ہے۔
  • خُداوند کی شرِیعت کامِل ہے۔ وہ جان کو بحال کرتی ہے۔
    خُداوند کی شہادت برحق ہے۔ نادان کو دانِش بخشتی ہے۔
  • خُداوند کے قوانِین راست ہیں۔ وہ دِل کو فرحت پُہنچاتے ہیں۔
    خُداوند کا حُکم بے عَیب ہے۔ وہ آنکھوں کو رَوشن کرتا ہے۔
  • میرے مُنہ کا کلام اور میرے دِل کا خیال تیرے حضُور مقبُول ٹھہرے۔
    اَے خُداوند! اَے میری چٹان اور میرے فِدیہ دینے والے!

دن کی بائبل کی آیت

اَے بھائِیو! تُم آزادی کے لِئے بُلائے تو گئے ہو مگر اَیسا نہ ہو کہ وہ آزادی جِسمانی باتوں کا مَوقع بنے بلکہ مُحبّت کی راہ سے ایک دُوسرے کی خِدمت کرو۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

ای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

اگر تُم میں کوئی بِیمار ہو تو کلِیسیا کے بزُرگوں کو بُلائے اور وہ خُداوند کے نام سے اُس کو تیل مَل کر اُس کے لِئے دُعا کریں۔ جو دُعا اِیمان کے ساتھ ہو گی اُس کے باعِث بِیمار بچ جائے گا اور خُداوند اُسے اُٹھا کھڑا کرے گا اور اگر اُس نے گُناہ کِئے ہوں تو اُن کی بھی مُعافی ہو جائے گی۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں