- خُداوند پر توکُّل کر اور نیکی کر۔
مُلک میں آباد رہ اور اُس کی وفاداری سے پرورِش پا۔ - خُداوند میں مسرُور رہ
اور وہ تیرے دِل کی مُرادیں پُوری کرے گا۔ - اپنی راہ خُداوند پر چھوڑ دے
اور اُس پر توکُّل کر۔ وُہی سب کُچھ کرے گا۔
وہ تیری راست بازی کو نُور کی طرح
اور تیرے حق کو دوپہر کی طرح رَوشن کرے گا۔ - خُداوند میں مُطمِئن رہ اور صبر سے اُس کی آس رکھ۔
اُس آدمی کے سبب سے جو اپنی راہ میں کامیاب ہوتا
اور بُرے منصُوبوں کو انجام دیتا ہے بیزار نہ ہو۔ - صادِق کا تھوڑا سا مال
بُہت سے شرِیروں کی دَولت سے بِہتر ہے
کیونکہ شرِیروں کے بازُو توڑے جائیں گے
لیکن خُداوند صادِقوں کو سنبھالتا ہے۔ - شرِیر قرض لیتا ہے اور ادا نہیں کرتا
لیکن صادِق رحم کرتا ہے اور دیتا ہے۔ - اِنسان کی روِشیں خُداوند کی طرف سے قائِم ہیں
اور وہ اُس کی راہ سے خُوش ہے۔ - کیونکہ خُداوند اِنصاف کو پسند کرتا ہے
اور اپنے مُقدّسوں کو ترک نہیں کرتا۔
وہ ہمیشہ کے لِئے محفُوظ ہیں۔
پر شرِیروں کی نسل کاٹ ڈالی جائے گی۔
متعلقہ موضوعات
راستبازی
جو صداقت اور شفقت...
بھروسہ
سارے دِل سے خُداوند...
دینا
جِس قدر ہر ایک...
زندگی
خُداوند ہر بلا سے...
پیسہ
زَر کی دوستی سے...
حفاظت
مگر خُداوند سچّا ہے۔...
دن کی بائبل کی آیت
خُداوند کی نِگاہ صادِقوں پر ہےاور اُس کے کان اُن کی فریاد پر لگے رہتے ہیں۔