- دانِش مند کَون ہے کہ وہ یہ باتیں سمجھے اور دُور اندیش کَون ہے جو اِن کو جانے؟ کیونکہ خُداوند کی راہیں راست ہیں اور صادِق اُن میں چلیں گے لیکن خطاکار اُن میں گِر پڑیں گے۔
- کلام لے کر خُداوند کی طرف رجُوع لاؤ اور کہو ہماری تمام بدکرداری کو دُور کر اور فضل سے ہم کو قبُول فرما۔ تب ہم اپنے لبوں سے قُربانِیاں گُذرانیں گے۔
- وہ اپنی چراگاہوں میں سیر ہُوئے اور سیر ہو کر اُن کے دِل میں گُھمنڈ سمایا اور مُجھے بُھول گئے۔
- لیکن مَیں مُلکِ مِصرؔ ہی سے خُداوند تیرا خُدا ہُوں اور میرے سِوا تُو کِسی معبُود کو نہیں جانتا تھا کیونکہ میرے سِوا کوئی اَور نجات دینے والا نہیں ہے۔
متعلقہ موضوعات
حکمت
کیونکہ خُداوند حِکمت بخشتا...
سمجھنا
کہ مُجھے پُکار اور...
راستبازی
جو صداقت اور شفقت...
تبدیلی
تب اگر میرے لوگ...
بخشش
جو خطا پوشی کرتا...
مادیت پرستی
کیونکہ نہ ہم دُنیا...