- اب مَیں نبُوکدؔنضر آسمان کے بادشاہ کی سِتایش اور تکرِیم و تعظِیم کرتا ہُوں کیونکہ وہ اپنے سب کاموں میں راست اور اپنی سب راہوں میں عادِل ہے اور جو مغرُوری میں چلتے ہیں اُن کو ذلِیل کر سکتا ہے۔
- وُہی گہری اور پوشِیدہ چِیزوں کو ظاہِر کرتا ہے
اور جو کُچھ اندھیرے میں ہے اُسے جانتا ہے
اور نُور اُسی کے ساتھ ہے۔ - نہ مَیں نے لذِیذ کھانا کھایا نہ گوشت اور مَے نے میرے مُنہ میں دخل پایا اور نہ مَیں نے تیل مَلا جب تک کہ پُورے تِین ہفتے گُذر نہ گئے۔
- مَیں تیرا شُکر کرتا ہُوں اور تیری سِتایش کرتا ہُوں
اَے میرے باپ دادا کے خُدا
جِس نے مُجھے حِکمت اور قُدرت بخشی
اور جو کُچھ ہم نے تُجھ سے مانگا تُو نے مُجھ پر ظاہر کِیا
کیونکہ تُو نے بادشاہ کا مُعاملہ ہم پر ظاہِر کِیا ہے۔ - ہم نے گُناہ کِیا۔ ہم برگشتہ ہُوئے۔ ہم نے شرارت کی۔ ہم نے بغاوت کی بلکہ ہم نے تیرے احکام و آئِین کو ترک کِیا ہے۔
- اور بُہت لوگ پاک کِئے جائیں گے اور صاف و برّاق ہوں گے لیکن شرِیر شرارت کرتے رہیں گے اور شرِیروں میں سے کوئی نہ سمجھے گا پر دانِشور سمجھیں گے۔
متعلقہ موضوعات
گناہ
کیا تُم نہیں جانتے...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
حکمت
کیونکہ خُداوند حِکمت بخشتا...
راستبازی
جو صداقت اور شفقت...
عاجزی
یعنی کمال فروتنی اور...
فخر
تکبُّر کے ہمراہ رُسوائی...