DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

یسعیاہ 54

  • خُداوند تُجھ پر رحم کرنے والا یُوں فرماتا ہے کہ
    پہاڑ تو جاتے رہیں اور ٹِیلے ٹل جائیں
    لیکن میری شفقت کبھی تُجھ پر سے جاتی نہ رہے
    گی اور میرا صُلح کا عہد نہ ٹلے گا۔
  • کوئی ہتھیار جو تیرے خِلاف بنایا جائے کام نہ آئے گا
    اور جو زُبان عدالت میں تُجھ پر چلے گی تُو اُسے مُجرِم ٹھہرائے گی۔
    خُداوند فرماتا ہے یہ میرے بندوں کی مِیراث ہے
    اور اُن کی راست بازی مُجھ سے ہے۔

دن کی بائبل کی آیت

اور تُو اپنے دِل میں خیال رکھنا کہ جِس طرح آدمی اپنے بیٹے کو تنبِیہ کرتا ہے وَیسے ہی خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو تنبِیہ کرتا ہے۔

بے ترتیب بائبل آیت

کیونکہ خُدا کا کلام زِندہ اور مُؤثِر اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زِیادہ تیز ہے اور جان اور رُوح اور بند بند اور گُودے کو جُدا کر کے گُذر جاتا ہے اور دِل کے خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں