DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

یسعیاہ 55

  • جب تک خُداوند مِل سکتا ہے اُس کے طالِب ہو۔
    جب تک وہ نزدِیک ہے اُسے پُکارو۔
  • شرِیر اپنی راہ کو ترک کرے
    اور بدکردار اپنے خیالوں کو
    اور وہ خُداوند کی طرف پِھرے
    اور وہ اُس پر رحم کرے گا اور ہمارے خُدا کی
    طرف کیونکہ وہ کثرت سے مُعاف کرے گا۔
  • خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تُمہارے خیال نہیں
    اور نہ تُمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔
  • کیونکہ جِس قدر آسمان زمِین سے بُلند ہے
    اُسی قدر میری راہیں تُمہاری راہوں سے اور
    میرے خیال تُمہارے خیالوں سے بُلند ہیں۔
  • اُسی طرح میرا کلام جو میرے مُنہ سے نِکلتا ہے ہو گا۔
    وہ بے انجام میرے پاس واپس نہ آئے گا
    بلکہ جو کُچھ میری خواہِش ہو گی وہ اُسے پُورا کرے گا
    اور اُس کام میں جِس کے لِئے مَیں نے اُسے بھیجا مُوثّرِ ہو گا۔

دن کی بائبل کی آیت

مُحبّت میں خَوف نہیں ہوتا بلکہ کامِل مُحبّت خَوف کو دُور کر دیتی ہے کیونکہ خَوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خَوف کرنے والا مُحبّت میں کامِل نہیں ہُؤا۔

بے ترتیب بائبل آیت

مگر اِیمان سے مانگے اور کُچھ شک نہ کرے کیونکہ شک کرنے والا سمُندر کی لہر کی مانِند ہوتا ہے جو ہوا سے بہتی اور اُچھلتی ہے۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں