DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

تقدس (2\2)

  • خُدا کے لِئے گاؤ۔ اُس کے نام کی مدح سرائی کرو۔
    صحرا کے سوار کے لِئے شاہراہ تیّار کرو۔
    اُس کا نام یاہ ہے اور تُم اُس کے حضُور شادمان ہو۔
    خُدا اپنے مُقدّس مکان میں
    یتیِموں کا باپ اور بیواؤں کا دادرس ہے۔
  • لیکن تُم ایک برگُزِیدہ نسل۔ شاہی کاہِنوں کا فِرقہ۔ مُقدّس قَوم اور اَیسی اُمّت ہو جو خُدا کی خاص مِلکِیّت ہے تاکہ اُس کی خُوبِیاں ظاہِر کرو جِس نے تُمہیں تارِیکی سے اپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔
  • اگر کوئی خُدا کے مَقدِس کو برباد کرے گا تو خُدا اُس کو برباد کرے گا کیونکہ خُدا کا مَقدِس پاک ہے اور وہ تُم ہو۔
  • چُنانچہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم پاک بنو یعنی حرام کاری سے بچے رہو۔ اور ہر ایک تُم میں سے پاکِیزگی اور عِزّت کے ساتھ اپنے ظرف کو حاصِل کرنا جانے۔ نہ شہوَت کے جوش سے اُن قَوموں کی مانِند جو خُدا کو نہیں جانتِیں۔
  • وہ وُہی چٹان ہے۔ اُس کی صنعت کامِل ہے
    کیونکہ اُس کی سب راہیں اِنصاف کی ہیں۔
    وہ وفادار خُدا اور بدی سے مُبرّا ہے۔
    وہ مُنصِف اور برحق ہے۔
  • کیونکہ اُس نے ایک ہی قُربانی چڑھانے سے اُن کو ہمیشہ کے لِئے کامِل کر دِیا ہے جو پاک کِئے جاتے ہیں۔

دن کی بائبل کی آیت

اور فرِشتہ نے جواب میں اُس سے کہا کہ رُوحُ القُدس تُجھ پر نازِل ہو گا اور خُدا تعالےٰ کی قُدرت تُجھ پر سایہ ڈالے گی اور اِس سبب سے وہ مَولُودِ مُقدّس خُدا کا بیٹا کہلائے گا۔

بے ترتیب بائبل آیت

اِس لِئے مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کُچھ تُم دُعا میں مانگتے ہو یقِین کرو کہ تُم کو مِل گیا اور وہ تُم کو مِل جائے گا۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں